Latest News

مہنت نریندر گری کو خودکشی کے لیے اُکسانے والے مہنت کے شاگرد آنند گری کوگرفتار کرنے میں دیوبند اور سہارنپور پولیس نے نبھایا اہم رول۔

مہنت نریندر گری کو خودکشی کے لیے اُکسانے والے مہنت کے شاگرد آنند گری کوگرفتار کرنے میں دیوبند اور سہارنپور پولیس نے نبھایا اہم رول۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے چیئرمین اور ملک کے بڑے نرنجیہ اکھاڑے کے سکریٹری مہندر نریندر گری کی پریاگ راج میں گزشتہ روز مشتبہ حالات میں ہوئی موت کے معاملہ میں ان کا شاگر د آنند گری پولیس کی رڈار پر تھا، سہارنپور کی ایس او جی ٹیم کے ساتھ سی او دیوبند رجنیش اپادھیائے نے ہریدوار سے آنند گری کو حراست میں لے لیاہے، پولیس ٹیم آنند گری کو لیکر پریاگ راج کے لئے روانہ ہوگئی ہے، ہریدوار کی ایس ایس پی سٹی کملیش اپادھیائے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اترپردیش پولیس دیر رات تقریباً دس بجے ہریدوار پہنچی تھی، ہریدوار پولیس نے آنند گری کو پہلے ہی آشرم میں نظر بند کررکے رکھا ہواتھا، اس دوران اترپردیش پولیس کی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے کی تحقیق کے بعدآنند گری کو حراست میں لے لیا۔ اترپردیش کی سہارنپور پولیس اور اے او جی کی ٹیم ہریدوار پہنچی تھی اوریہ ٹیم اسے اپنے ساتھ لے گئی،مہنت نریندر گری کی پریاگ راج میں موت ہونے کے بعد یوپی پولیس کو ایک سوئیڈ نوٹ ملا تھا،جس میں انہیں اپنے شاگرد آنند گری کو موت کی وجہ بتایا تھا، اس کے بعد سے ہی پولیس انہیںمشتبہ مان رہی تھی، گزشتہ شام سے ہی اتراکھنڈ پولیس ان کے کانڈی غازی والی کے آشرم پہنچی تھی اور انہیں وہیں پر نظر بند کردیا تھا، رات تقریباً ساڑھے دس بجے یوپی پولیس کی سہارنپور ایس او جی کی ٹیم پہنچی اور بند کمرہ میں پوچھ تاچھ کے بعد اسے حراست میں لے لیا ،ہریدوار سے سہارنپور پولیس نے آنند گری کو حراست میں لیا ،جس کے بعد آج پولیس اسے لیکر پریاگ راج کے لئے روانہ ہوگئی۔
پریاگ راج میں آنند گری کے خلاف مہنت نریندر گری کو خودکشی کے اکسانے کا کیس درج کیا گیاہے۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑے پریشد کے چیئرمین مہنت نریندر گری کے موت کے معاملہ میں ان کے شاگر آنند گری کے خلاف آئی پی کی دفعہ 306 کے تحت پریاگ راج میں مقدمہ قائم کیاگیاہے اور یہ مقدمہ ان کے دوسرے شاگرد امرگری پون مہاراج کی شکایت کی بنیاد پر قائم کیاگیاہے،ریاست اترپردیش کا سہارنپور اتراکھنڈ کی سرحد ہریدوار سے منسلک ہونے کے سبب اے ڈی جی پرشانت کمار نے سہارنپور ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چنپا کو آنند گری کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے تھے۔سہارنپور پولیس اب آنند گری کو پریاگ راج پولیس کو سونپنے کے بعد واپس آئی ہے،ٹیم میں سی او دیوبند رجنیش کمار اپادھیائے، ایس ا وجی انچارج جے ویر وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر