امروہہ: (سالار غازی) انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے زیر اہتمام منعقد ایک مختصر تقریب کے دوران معروف مصنف سید غیور حسن نقوی کی تصانیف حلیے اور خاکے و آئینہ خانہ کے مرتب سید تنویر حسن نقوی (فرزند مصنف) نے دونوں مذکورہ کتابوں کے جدید نسخے نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش سرکردہ سماجی کارکن ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کو پیش کئے۔
اس موقع پر مذکورہ کتابوں کو ترتیب وار کرنے اور انکے اجماع کے لئے کی گیئی کوششوں پر مرتب سید تنویر حسن کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ مرتب سید تنویر حسن نے اپنے والد کی تصانیف کو مرتب کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے، بولے سید غیور حسن نقوی اپنے زمانہ کے سنجیدہ ادبی شخصیات میں شمار ہوتے تھے، بولے مرحوم نے ادب پر بہت کام کیا آج مرحوم کے لئے بیشک بہت بڑا دن ہے کہ انکے لائق فرزند ادب نواز سید تنویر حسن نے اپنے والد کی کوششوں کو یکجا کیا۔
اس موقع پر انجمن ترقی اردو اتر پردیش کی جانب سے استقبال کے لئے سید تنویر حسن نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حافظ شمیم احمد، گلریز عبّاسی، جاوید عالم نصرت اللّه، شمس الدین انصاری، نہال خاں، ارشد جعفری، خلیق الزماں ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments