Latest News

جیل میں بند قیدیوں کی رہائی کے لیئے رہائی فاو نڈیشن نے کی بڑی شروعات


جیل میں بند قیدیوں کی رہائی کے لیئے رہائی فاو نڈیشن نے کی بڑی شروعات۔
سولہ سے زائد وقت جیل میں کاٹنے والے کو دلائی جائے گی رہائی: عدیل صدیقی ایڈوکیٹ

دیوبند:(سمیر چودھری) رہائی فاو نڈیشن قانونی کمیٹی کے صدر عدیل صدیقی ایڈوکیٹ نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ رہائی فاو ¿نڈیشن اترپردیش کے جیلوں میں سولہ سال سے زائد وقت سے بند قیدیوں کو رہا کرانے کی پہل شروع کی ہے ایسے قیدی جن کی سزا سولہ سال سے زائد ہوگئی ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کا فارم اے نکل جانے کے بعد بھی ان قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے رہائی فاو نڈیشن ایسے قیدیوں کو جیلوں سے آزاد کرائی گی انہوں نے بتایا کہ رہائی فاو نڈیشن نے اترپردیش کے کئی جیلوںمیں قید 35سے زائد عمر قید کی سزا کاٹ رہے قیدیوں کو رہا کرانے کی کار روائی شروع کی گئی ہے ۔عدیل نے بتایا کہ ریاست اترپردیش کی جیلوں میں بند 35زائد عمر قید کی سزا کاٹ رہے قیدیوں میں سے 20قیدی آگرہ سینٹر جیل میں جب کہ 15قیدی بریلی ضلع کی جیل میں اور ایک قیدی دیوبند جیل میں بند ہیں جن کی سزا سولہ سال سے زائد ہوچکی ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے فارم اے نکل جانے کے بعد بھی ان قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے ان قیدیوں نے سولہ سال قید اور ریمیسن ملا کر تقریبا 20سال کی سزا پوری کرلینے کی بنیاد پر رہائی مانگی گئی ہے ۔

عدیل صدیقی نے بتایا رہائی فاونڈیشن ان قیدیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرا نے کے لئے سپریم کورٹ جائے گی ان میں سے زیادہ تر قیدی مالی تنگی کی وجہ سے اپنے مقدمات کی سماعت نہیں کرپارہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی رہائی نہیں ہوسکی ہے انہوں نے بتایا کہ اس قسم کے قیدیوں نے رہائی فاو نڈیشن کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے اپنے حالات مکتوب کے ذریعہ فاو نڈیشن کو بتائے جس کو دیکھتے ہوئے رہائی فاو نڈیشن کے قانونی کمیٹی کے صدر عدیل صدیقی ایڈوکیٹ نے ان سبھی قیدیوں کو قانونی تعاون دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے رہائی فاو نڈیشن کی یہ پہل بغیر بید بھاو کے ریاست کے جیلوں میں بند قیدیوں کو سماج کی مین اسٹریم میںجوڑنے کے مقصد سے کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ رہائی فاو نڈیشن اپنے قیام سے لے کر اب تک بغیر کسی بید بھاو کے سماج کے ہر متاثر اور مالی طور سے کمزور طبقہ کو قانونی مدد کررہی ہے اس کی شروعات دیوبند سب جیل سے کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں دیوبند سب جیل کے افسران سے گفتگو ہوئی اور قیدی کے تعلق سے کاغذات مہیا کرانے کی گزارش کی ہے جیل افسران نے انہیں یقین دلایاکہ وہ جلد ہی متعلقہ قیدی کا کاغذات انہیں مہیا کرادیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر