Latest News

مولانا ظہور احمد قاسمی کے لئے دعائے صحت کی اپیل

جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ظہور احمد قاسمی کے لئے دعائے صحت کی اپیل۔

دیوبند (سمیر چودھری) جمعیة علماءہند کے ضلع سہارنپور کے صدر اور مشہور بزرگ عالم دین مولانا ظہو راحمد قاسمی گزشتہ کئی روز سے سخت علیل ہیں اور ان کا روڑکی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہاہے،ان کے اہل خانہ متعلقین اور جمعیة کارکنان نے مولانا کے لئے دعاءصحت کی اپیل کی ہے۔ جمعیة علماءہند کے ضلع سہارنپور کے صدر مولانا ظہور احمد قاسمی گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں اور ان کا روڑکی کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہاہے۔ مولانا کے بڑے صاحبزادے وعلاقہ کے مشہور سماجی کارکن انعام پردھان نے بتایاکہ والدمحترم گزشتہ کئی روز سے سخت علیل ہیںاور ان کا روڑکی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہاہے، انہوں نے مولانا کی کڈنی میں سخت انفیکشن ہے ،جس کی وجہ سے سخت کمزوری ہورہی ہے، انہوں نے بتایاکہ گزشتہ چار روز سے مولانا کا علاج چل رہاہے اور اب الحمد اللہ کافی افاقہ ہے، انہوں نے تمام محبین،متعلقین اور عوام سے مولانا کی جلد صحتیابی کے لئے دعاءکی اپیل کی ہے۔اس سلسلہ میں جمعیة علماءتحصیل رامپور کے صدر مفتی عارف مظاہری،جمعیة علماءہند مجلس منتظمہ کے رکن و معروف سماجی کارکن مولانا شمشیر قاسمی نے کہاکہ اس وقت معروف عالم دین اور جمعیت علماءضلع سہارنپور کے صدر مولانا ظہور احمد قاسمی کافی علیل ہیں، روڑکی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام احباب سے درخواست ہیکہ حضرت والا کی صحت کے لئے خصوصی دعاو ں کا اہتمام فرمائے،اللہ تعالیٰ حضرت والا کو صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ نصیب فرمائے اور حضرت کا سایہ ہمارے سروں پر صحت کے ساتھ تا دیر رکھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر