وقف جائیداد پر غیر قانونی قبضہ  کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ قائم 

دیوبند،18 ستمبر(رضوان سلمانی)
دیوبند کوتوالی پولیس نے عدالت کے حکم پر وقف جائیداد پرغیر قانونی طریقہ سے قبضہ کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیاہے،موصولہ اطلاعات کے مطابق کوتوالی منڈی سہارنپور کے رہنے والے اطہر زیدی عرف دادو نے اے سی جے ایم کے یہاں عرضی دائر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سال 2016 سے وقف جائیداد نمبر آئی 733 امام باڑہ مسجد ،کھجور والی انصاریان کے منیجر مقرر ہیں ،مذکورہ جائیداد کے کئی عمارتیں دیوبند کے محلہ قلعہ پر واقع ہیں جس میں ایک مکان مرحوم ڈاکٹر نسیم کے نام پر کرائے طورپر درج ہے، اطہر زیدی کا الزام ہے کہ بھائیلہ روڈ کے رہنے والے شبنم،حسنین،رضوان اور محلہ پٹھانپورہ ریتی چوک کے رہنے والے شبستاں،ضیاءالدین اور کوتوالی منڈی سہارنپور کے رہنے والے شاداب عابدی نے سازش کے تحت فرضی دستاویز تیار کراکر مذکورہ جائیداد پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ کرلیاہے،اتنا ہی نہیں مذکورہ افراد نے وہاں پر تعمیراتی کام بھی کرایا،جس کی وجہ سے ریاست کی وقف جائیداد کو بھی کافی نقصان پہنچایا گیاہے، دیوبند پولیس نے مذکورہ سبھی افراد کے خلاف عدالت کے حکم پر مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
.