Latest News

دارالعلوم دیوبند سمیت دیوبند کچھ علاقوں میں پانچ گھنٹے رہے گی بجلی سپلائی بند۔

دارالعلوم دیوبند سمیت دیوبند کچھ علاقوں میں پانچ گھنٹے رہے گی بجلی سپلائی بند۔
دیوبند: محکمہ بجلی کی جانب سے بھائیلہ ریلوے پھاٹک پر انڈر گراو نڈ وائرینگ کے کام کے سبب كل (جمعرات 16 ستمبر) کو دارالعلوم دیوبند، فیڈر نمبر 4 اور فیڈر نمبر پانچ کی بجلی سپلائی پانچ گھنٹے متاثر رہے گی۔ مذکورہ معلومات بجلی محکمہ کے ایکس ای این کے ذریعہ دی گئی۔ 

پریس کو جاری اپنے بیان میں دیوبند علاقہ کے بجلی محکمہ کے ایکس ای این نے بتایاکہ دیوبند کے بھائیلہ ریلوے کراسنگ پر بجلی کی انڈر گرانڈ وائرینگ کے کام کے سبب آج جمعرات کے روز 16 ستمبر کو شہر کے فیڈر نمبر چار اور فیڈ نمبر پانچ سمیت دارالعلو م دیوبند اور اطراف کے علاقہ کی بجلی سپلائی دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک متاثر رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ انڈر گراو ¿نڈ وائرینگ کا کام پانچ بجے تک پورا ہونے کی امیدہے اسلئے قوی توقع ہے کہ شام پانچ بجے سے بجلی سپلائی ایک مرتبہ پھر بہتر طورپر شروع کردی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر