Latest News

جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں لگایا گیا فری ویکسی نیشن کیمپ

جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں لگایا گیا فری ویکسی نیشن کیمپ۔
سہارنپور: سہارنپور کے وارڈ کونسلر زماں پروین صدیقی کے نمائندے اور سماجی کا رکن سعید صدّیقی کی کو ششوں اور نگرانی میں سہ روزہ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آج کیمپ کا آخری دن تھا یہ کیمپ جا معہ مظا ہر علوم کی زکریا منزل ، راجہ لال ہاﺅس اور سماجی کارکن عدنان صدّیقی کی رہائش گاہ چو بفروشان میں لگا ئے گئے تھے ۔

سعید صدّیقی نے بتا یا کہ ضلع اسپتال کیطرف سے بھیجی گئی تین الگ الگ ہیلتھ ٹیموں نے اس سہ روزہ کیمپ میں بڑی لگن اور دلچسپی سے اپنی خدمات انجام دیں اور کسی کو بھی شکا یت کا موقعہ نہیں دیا۔ انہوں نے بتا یا کہ ان تین دنوں میں 1300سے زائد افراد نے جنمیں خواتین بھی شامل تھیں ویکسی نیشن کرا یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کو لیکر اب مسلم علاقوں میں پہلے سے زیادہ بیدا ری آئی ہے اورمسلمانوں میں کورو نا ویکسین کو لیکر جو شکو ک شبہات تھے وہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں انہوں ویکسی نیشن کیمپوں کے انعقاد میں تعاون کر نے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر