Latest News

دیوبند میں نہیں دکھائی دیا’بھارت بند ‘ کا اثر, پچھم پردیش مکتی مورچہ کے بینر تلے کسانوںنے مظاہر ہ کرکے حکومت کو بھیجا میمورنڈم

 دیوبند میں نہیں دکھائی دیا’بھارت بند ‘ کا اثر, پچھم پردیش مکتی مورچہ کے بینر تلے کسانوںنے مظاہر ہ کرکے حکومت کو بھیجا میمورنڈم

دیوبند:(سمیر چودھری) کسان تنظیموں کی اپیل پر ’بھارت بند ‘ کے یہاں قابل ذکر اثرات دکھائی نہیں دئیے ،بلکہ روز مرہ کی طرح تمام تعلیمی ادارہ اور بازار کھلے رہے ۔وہیں دوسری جانب پچھم پردیش مکتی مورچہ کے بینر تلے کسانوں نے اسٹیٹ ہائی وے پر احتجاج مظاہرہ کیا ۔ بعد ازاںتنظیم کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کی قیادت میں کسانوں نے اپنے مسائل کولیکر تلہیڑی سے ایک بڑا جلوس نکالا ،جس میں جامعہ طبیہ دیوبند کے سامنے پہنچ کر اسٹیٹ ہائی وے کو جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی ومرکزی حکومتوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔

اس موقع پر بھگت سنگھ ورما نے کسانوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کسان اور مزدور مخالف ہے کیونکہ آزادی کے 74سالوں کے بعد بھی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو آج تک ان کی فصلوں کی منافع بخش قیمت نہیں مل پائی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے جانے والے تین زرعی کالے قوانین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قانون کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ ایک طرح سے مذکورہ تینوں قانون کسانوں کےلئے موت کے وارنٹ کے مانند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں قوانین کی واپسی تک کسان احتجاج اور مظاہرے کرتے رہیں گے ۔اس کے بعد دیگر مقررین نے بھی کسانوں سے خطاب کیا اور سوامی رنگا ناتھن کمیشن رپورٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں گننے کی قیمت میں محض 25روپے فی کنتل کا اضافہ کیا ہے جو کسانوں کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔بعدازاں کسانوں کے رہنما ہزاروں کسانوں کے ساتھ ایس ڈی ایم دیوبند کے دفتر پہنچے اور انہوں نے اپنے مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو دیا ۔جس کے بعد وریندر چودھری ،عاصم ملک،سشیل گوجر،روچن کماراور محبوب حسن نے بھی کسانوں سے خطاب کیا ۔میمورنڈم دینے کے وقت محمد غیور ،راج کرن چودھری،بدھو حسن ،چودھری نیر پال سنگھ،محمد محفوظ پردھان،رشی پال سنگھ گوجر،محمد یعقوب،انوج کمار،محمد قمر عالم اور چودھری بابو رام سمیت ہزاروں کی تعداد میں کسان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر