Latest News

آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیڑھ سال میں کرلیا قرآن کریم حفظ کیا

آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیڑھ سال میں کرلیا قرآن کریم حفظ کیا

دیوبند:(سمیر چودھری) اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد انس صدیقی نے لاک ڈاون کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محض ڈیڑھ سال کی مدت میں تکمیل حفظ قرآن کریم کرنے کا شاندار کارنامہ انجام دیا۔اس مناسبت سے محلہ ابو المعالی میں انوار صدیقی کی رہائش گاہ پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مفتی محمد عارف قاسمی نے کہا کہ حافظ محمد انس صدیقی اور ان کے والدین کے لئے یہ نہایت خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ عصری تعلیم میں مصروف ایک بچہ نے اپنے خالی اوقات کا اس قدر بہترین انداز میں استعمال کرکے دنیا وآخرت کا وہ خزانہ حاصل کیا جس کے لئے والدین اور ان کے بچے سالہا سال محنت کرکے مشکل سے اس منزل تک پہنچ پاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بچہ دوسرے بچوں کے لئے قابل تقلید ہے کہ کس طرح اس نے اپنے خالی وقت کا بہترین مصرف تلاش کیا۔

اس موقع پر حافظ محمد انس صدیقی کی دستار بندی کی گئی اور اس عظیم کارنامہ کے لئے انہیں دعاوں سے نوازا گیا۔اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی اور نائب چیئرمین احمد فیضان صدیقی نے حافظ محمد انس صدیقی اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بچہ کا یہ عظیم کارنامہ ان کے ادارہ کے لئے بھی باعث فخر ہے۔بچہ کے والد انوار صدیقی نے بتایا کہ بچہ کی دلچسپی کے ساتھ ان کے استاذقاری نصر الدین کی محنت اور ذاتی دلچسپی کا بڑا دخل ہے۔خصوصی شرکاءمیںقاری توقیر،قاری سعید،معاویہ علی ،جمال انصاری ،ڈاکٹر نواز دیوبندی ،راحت خلیل ،جمشید انور،نواب صدیقی،نسیم چاند،تنظیم صدیقی،شہزاد عثمانی،خرم عثمانی،ارشاد قریشی،عابد انصاری اور راجو وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر