Latest News

مولانا علی حسن جمعیة علماءکے چار صوبوں کے صدر منتخب



مولانا علی حسن جمعیة علماءکے چار صوبوں کے صدر منتخب
ارتداد کی روک تھام کے لئے شعور اور بصیرت کے ساتھ میدانِ عمل میںآنے کی ضرورت: مفتی عفان منصورپوری
دیوبند،11 ستمبر(سمیر چودھری)

ہریانہ پنجاب ہماچل اور چنڈی گڑھ کی مشترکہ جمعیة علماءکا انتخابی اجلاس آج دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر ہریانہ میں منعقد ہوا،جس میں آبزرور اور مشاہد کی حیثیت سے دینی تعلیمی بورڈ اتر پردیش کے صدر مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت مولانا علی حسن مظاہری نے کی۔ اجلاس میں تینوں صوبوں کے ارکان منتظمہ نے شرکت کی،اجلاس کی کارروائی آفس سکریٹری مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے چلائی اور سکریٹری رپورٹ پیش کی۔اس موقع پرسابق صدر جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ مولانا محمد یحییٰ کریمی نے نئے صدر کے طور پر مولانا علی حسن مظاہری کا نام پیش کیا،جس کو تمام ارکان منتظمہ کے اتفاق سے ٹرم 22-2020کے لئے مولانا علی مظاہری کو صدر منتخب کیا اور مولانا محمد اکرام ندوی پپلی مزرعہ،مولانا شیر محمد امینی میوات،قاری محمد انس مالیر کوٹلہ،حافظ علی احمد میواتی کو نائبین صدور جبکہ میوات کے حافظ محمد ہاشم کو خازن اور صدر جمعیة علماءضلع انبالہ حافظ مطلوب حسن کو نائب خازن بنایا گیا۔اس دوران جامعہ بیت العلوم پپلی مزرعہ یمنا نگر کے استاذ مولانا شریف احمد قاسمی نے بھی جمعیة علماءکی تاریخ اور خدمات پر روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی مولانا عفان منصور پوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ نا مساعد حالات میں علماءو اکابر جمعیة نے ہر دور میں کام کیا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے،مفتی منصورپوری نے سماج اور معاشرہ کی برائیوں کے سد باب کے لئے دینی تعلیم اور مکتب کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر مسلموں سے شادی کو لے کر ارتداد کی جو فضا بن چکی ہے پچھلی ایک صدی سے زائد عرصہ میں بھی اس کی مثال نہیں ملتی،اس وقت جمعیة علماءہند سے متعلق تمام لوگوں کی شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی روک تھام کے لئے شعور اور بصیرت کے ساتھ میدانِ عمل میں آئیں۔نو منتخب صدر مولانا علی حسن مظاہری نے اپنے خطاب میں جمعیة علماءہند سے وابستگی کو ملک و ملت کی تعمیر کے لئے ضروری قراردیا جمعیة کے کام اور مشن کو ہر ممکن طریقہ سے پورا کرنے کی یقین دہانی کی اور تمام ارکان منتظمہ سے اپیل کی کہ وہ اکابر حضرات علماءاور دانشوران جمعیة سے خود کو مربوط رکھیں۔مفتی عفان منصور پوری کی رقت آمیز دعا پر اس اجلاس کا اختتام ہوا،ہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ میوات سے سیکڑوں کی تعداد میں ارکان منتظمہ نے اِس اجلاس میں شرکت کی۔دارالعلوم امدادیہ گڑھی کے معاون ناظم حافظ محمد احمد رشیدی اور ناظم تعمیر وترقی حافظ محمد تعریف،حافظ محمد یامین،مولانا عبدالمالک مظاہری،قاری فرید الدین،حافظ محمد فاضل،حافظ توفیق احمد اور مدرسہ دیگر کے خدام اور طلباءنے سبھی مہمانوں کا استقبال کیا۔


Moalan ali hasan Yamuna Nagar،jamiat ulema Hind president، jamiat ulema Haryana Punjab Himachal 

Post a Comment

1 Comments

  1. حضرت مولانا علی صاحب دام ظلہ سے درخواست ہیکہ سر ہماچل پر خاص توجہ کی ضرورت ہے یہاں کوئی خاص کارگزاری سامنے نہیں آئی جمعیت کی جو صدور حضرات ہیں
    انکو عوام منسلک رہنے کی تلقین کیجائے ہر ضلع میں پوری باڈی بنائے جائے
    تاکہ علماء سب ایک جٹ ہوکر کام کر سکے
    لکھنا بہت کچھ تھا یہاں مناسب نہیں سمجھتا کبھی اللہ نے موقع دیا ملاقات کا تو تفصیلات میں بات کرونگا
    خاک پائے کبار
    رمضان اظہر شمسی ہماچلی

    ReplyDelete

خاص خبر