Latest News

دہلی کے روہنی کورٹ میں زبردست فائرنگ سے افرا تفری، گینگسٹر گوگی اور تین حملہ آور ہلاک۔خاتون سمیت کئی وکلاء زخمی۔

دہلی کے روہنی کورٹ میں زبردست فائرنگ سے افرا تفری، گینگسٹر گوگی اور تین حملہ آور ہلاک۔خاتون سمیت کئی وکلاء زخمی۔

نئی دہلی: دہلی کے روہنی کورٹ میں زبردست فائرنگ ہوئی ہے جس میں حملہ آوروں سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعہ کی دوپہر کو دہلی میں روہنی کورٹ میں چیمبر نمبر ایک کے باہر زبردست فائرنگ سے کوٹ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق جتیندر مان گوگی نامی گینگسٹر فائرنگ میں مارا گیا ہے۔
گینگسٹر جیتندر گوگی سمیت چار افراد اور اس پر حملہ کرنے والے دو شوٹر اس فائرنگ میں مارے گئے۔ روہنی کورٹ میں اس گینگ وار کے بعد عدالت کے احاطے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق جیتیندر گوگی روہنی عدالت میں موجود تھا، لیکن پیشی سے پہلے 2 شوٹر عدالت پہنچتے اور اچانک اس پر حملہ کر دیتے ہیں، اس دوران ان حملہ آوروں نے زبردست فائرنگ کی، جس میں گینگسٹر گوگی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عدالتی احاته میں موجود پولیس فورس کی طرف سے کی گئی جوابی فائرنگ میں شوٹر پر بھی مارا گیا۔ اس دوران زبردست فائرنگ ہوئی، کورٹ میں فائرنگ کی وجہ سے افراتفری مچ گئی، فائرنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حملہ آور وکلاء کا لباس پہن کر آئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک خاتون وکیل سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر