Latest News

دیوبند کے ہاشم پورہ گاؤں کے ایک ہی گھر سے ایک ساتھ اٹھےتین جنازے، پورے علاقہ کا ماحول غمگین۔

دیوبند کے ہاشم پورہ گاؤں کے ایک ہی گھر سے ایک ساتھ اٹھےتین جنازے، پورے علاقہ کا ماحول غمگین۔

دیوبند:(رضوان سلمانی)  دیوبند نانوته روڈ پر موٹر سائیکلوں کے آمنے سامنے ٹکرانے سے دو سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ شدید زخمی بچے کی ماں نے ہائر سینٹر جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

شاویز کی والدہ رشیدن (70) جو ہاشم پورہ کی رہائشی ہیں ، جمعرات کی صبح بیماری کے باعث انتقال کر گئیں تھی۔ شاویز کا چھوٹا بھائی پرویز (24) اپنی بھابی آصفہ (30) اس کے بیٹوں حیدر (2) اور حیات (5) کو لینے انکی نانی کے گیا تھا، جب وہ موٹر سائیکل پر ہاشم پورہ گاؤں لوٹ رہے تھے، قریب دوپہر 1 بجے وہ دیوبند نانوتہ روڈ پر لبکری کے قریب واقع پٹرول پمپ پر پہنچا تو اُن کی موٹر سائیکل کی دیوبند سے بھائلہ جانے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں سے ٹکرا گئی۔ حیدر موٹر سائیکل کے ٹینک پر بیٹھا تھا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ حیدر اچھل کر زمین پر گر گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ پرویز ، آصفہ اور حیات شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سی ایچ سی میں علاج کے لیے داخل کرایا۔ جہاں سے آصفہ کی نازک حالت کی وجہ سے ہائر سینٹر لے جا رہے تھے۔ لیکن اس نے بھی راستے میں دم توڑ گیا۔ جیسے ہی ہاشم پورہ گاؤں میں بیٹے حیدر کے بعد اس کی والدہ آصفہ کی موت کی خبر پہنچی ، سوگ پھیل گیا۔ انسپکٹر یوگیش شرما نے بتایا کہ حیدر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کی والدہ آصفہ ہائر سینٹر جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ لواحقین کوئی کارروائی نہیں چاہتے اس لیے لاشیں پنچنامہ بھرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دیر شب بعدنماز عشاء ایک ہی گھر سے سے تین جنازے( ساس،بہو،پوتا) اٹھنے سے پورے گاؤں اور علاقہ کا ماحول سوگوار ہو گیا. دیر رات تینوں کو گاؤں ہاشم پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر