Latest News

علاقہ کو نشہ سے پاک بنانے لئے متحد ہوئے گاوں کے لوگ، علماء، دانشوران اور گاوں کے ذمہ داران کی میٹنگ میں لئے گئے اہم فیصلے

علاقہ کو نشہ سے پاک بنانے لئے متحد ہوئے گاوں کے لوگ، 
علماء، دانشوران اور گاوں کے ذمہ داران کی میٹنگ میں لئے گئے اہم فیصلے۔

دیوبند:(سمیر چودھری) نوجوانوں میں تیزی سے پھیل رہی نشے کی وباءکے خاتمہ کے لئے آج تحصیل رامپور منیہاران کے موضع ماجری میں علمائ، دانشوران اور گاوں کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،جس میں سبھی شرکاءنے متحد ہوکر اپنے گاو ¿ں اور پورے علاقہ کو نشہ سے پاک کرنے کا عزم کیا۔اس دوران میٹنگ میں پورے علاقہ کو نشہ سے پاک بنانے کے لئے غوروفکر کرکے کئی تجاویز منظوری کی گئی اور مستقل طورپر اس پر کام کرنے کا عہد لیا گیا ،ساتھ ہی فیصلہ کیاگیا اس سلسلہ میں جلد ہی ایک مہاپنچایت کا انعقاد کیا جائیگا ،جس میں پورے علاقہ کے ذمہ داران شرکت کرینگے ۔ 

میٹنگ میں اس امرپر نہایت افسوس کااظہار کیاگیا آج نوجوان تیزی کے ساتھ نشہ کی جانب جارہاہے، جن نوجوانوں کو ملک و ملت کی ترجمانی اور نمائندگی کرنی تھی وہ نشہ میں اپنی قیمتی جوانیاں ضائع کررہے ہیں،جو پوری ملت کے لمحہ فکریہ ہے۔ ساتھ ہی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیاگیا کہ اسمیک اسمنگلروں کے خلاف قانونی کارروائی لئے سخت قدم اٹھائے جائینگے۔ میٹنگ میں علاقہ میں نشہ کے خلاف بیداری مہم چلانے کا بھی فیصلہ لیاگیا۔ 

میٹنگ میں جمعیة علماءہندکے آئرگنائزر مفتی ذاکر حسین قاسمی نے ورچول طورپر شرکت کرکے نشہ کے خلاف اس مہم کے متعلق اپنے خیالات کااظہا کیا۔ اس موقع پر علاقہ کے مشہور نوجوان عالم دین مفتی عبدالخالق القاسمی الماجروی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نشہ تمام برائیوں کی جڑ ہے ،آج معاشرہ میں پنپ رہی برائیوں اور خرابیوں کا بنیادی سبب نشہ ہے،یقینی طورپر جس تیزی کے ساتھ ہمارے نوجوان نشہ کی طرف جارہے ہیں اور اپنے مقصد زندگی سے بھٹک رہے ہیں ہم سب کے لئے یہ نہایت فکرمندی اور تشویش کا باعث ہے۔ انہوںاس مہم کے لئے مفتی عمیر ناظمی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ایک بہت ضروری اور قابل تعریف کوشش ہے جس کے انشاءاللہ مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ 

مفتی عمیر ناظمی نے قرآن وحدیث کے حوالہ سے نشہ کے مضرات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ صلاح سماج کی تشکیل کے لئے معاشرہ کو نشہ سے پاک کرنا ہوگااور نوجوانوں کو ان کی قیمتی جوانیوں اور زندگیوں کی اہمیت سے روشنا س کرانا ہوگا۔ انہوں نے آئندہ منعقد ہونے والی مہاپنچایت اور اسمیک اسمنگلروں کے لئے ٹھوس کارروائی کئے جانے کے مطالبہ کے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی۔

 اس دوران تمام گاوں والوںنے پورے علاقہ کو نشہ سے پاک کرنا عہد لیا۔ میٹنگ میں خصوصی طورپر محمد سالک،حافظ رضوان، محمد کوثرپوسوال،حاجی عادل حسن سابق پردھان،عثمان پنوار،محمد شاداب حسن، تحسین پنوار،حافظ حسین ملک،محمد غالب،فیروز ملک ،بابرپنوار ،حافظ سفیان اور ڈاکٹر محمد اظہار وغیرہ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر