Latest News

اہل خانہ و کارکنان کے ہمراہ محبوب علی نے درگاہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری پر کی چادر پوشی۔ ‏

اہل خانہ و کارکنان کے ہمراہ محبوب علی نے درگاہ حضرت معین الدین چشتی اجمیری پر کی چادر پوشی۔ 
 

امروہہ :(سالار غازی) ایم ایل اے امروہہ صدر پی اے سی اتر پردیش سابق کابینہ وزیر حکومت اتر پردیش قدآور لیڈر سماج وادی پارٹی حاجی محبوب علی نے اجمیر شریف پہنچ امیر الہند حضرت خواجہ معین چشتی کی گرگاہ پر حاضری دی اور ملک و ملّت کی سربلندی و امن اور اتحاد کے لئے دعا کی درجنوں کارکنان کے ہمراہ درگاہ معین الدین چشتی پہنچے محبوب علی نے چادر پوشی بھی کی قابل ذکر ہے کہ درگاہ حضرت معین الدین چشتی پر ہر وقت زایرین کی آمد کا سلسلہ رہتا ہے۔

سماج وادی پارٹی لیڈر محبوب علی اپنے اہل خانہ و خاص کارکنان کے ساتھ تین روزہ اجمیر دورہ پر ہیں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر چادر پوشی کے موقع پر پرویز علی رکن قانون ساز کونسل اتر پردیش حلقہ مرادآباد بجنور ڈاکٹر آفتاب سیفی مختار نقوی قمر الدین منصوری زاہد علی انجیر دانش صدیقی عالم لطیف حاجی اسلم دولہے حسن منصوری صادق نبی یامین فاروقی عظیم ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر