Latest News

جمیعت علماء اتر پردیش کے صدر مولانا عبد الرب اعظمی کی اہلیہ کا انتقال

جمیعت علماء اتر پردیش کے صدر مولانا عبد الرب اعظمی کی اہلیہ کا انتقال۔

اعظم گڑھ: جمیعت علماء ہند اتر پردیش کے صدر مولانا عبد الرب اعظمی کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا ہے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اس خبر کے بعد جمیعت کے عہدیداران اور کارکنان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحومہ گزشتہ کئی روز سے بیمار تھی اور انکا کا علاج اعظم گڑھ کے ایک اسپتال میں چل رہا تھا۔ جہاں آج صبح پانچ بجے اُنہوں نے آخری سانس لی۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائیگی۔
جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی اور معروف عالم دین و دینی تعلیمی بورڈ اُتر پردیش کے صدر مفتی سیّد عفّاں منصورپوری نے افسوس کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین
سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر