Latest News

کانگریس میں شامل ہوئے کنہیا کمار نے کہا "کانگریس ایک پارٹی نہیں ہے ، یہ ایک آئیڈیا اور سوچ ہے۔ اگر کانگریس نہیں بچی تو ملک نہیں بچے گا۔"

کانگریس میں شامل ہوئے کنہیا کمار نے کہا "کانگریس ایک پارٹی نہیں ہے ، یہ ایک آئیڈیا اور سوچ ہے۔ اگر کانگریس نہیں بچی تو ملک نہیں بچے گا۔"

نئی دہلی: طلبہ رہنما کنہیا کمار نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے اپنا پہلا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک آئیڈیا ہے اور اس ملک کی سب سے پرانی پارٹی ہے۔ اگر کانگریس نہیں بچتی تو ملک نہیں بچے گا۔
کنہیا کمار اور گجرات کے آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس دوران کنہیا کمار نے بطور کانگریس رہنما اپنا پہلا بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آپکے مستقبل کو بھی برباد کرنا چاہتے ہے۔ ہمیں اپنے دشمن کو پہچاننے کی ضرورت ہے ، دوست خود فیصلہ کریں گے۔ اسی لیے میں کانگریس میں شامل ہو رہا ہوں۔ "

ہم اس ملک کی سب سے پرانی جمہوری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے کیونکہ اگر کانگریس نہیں بچی تو ملک نہیں بچے گا۔ آج آپ کا سامنا ایک ایسے شخص سے ہے جو ہمارے دور کا گووندا ہے ، جو لباس بدلتا رہتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جگنیش نے آزاد ایم ایل اے کی حیثیت سے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ کہا کہ میں کانگریس کی حمایت کروں گا۔ میں اگلا الیکشن کانگریس کے ساتھ لڑوں گا۔

کنہیا نے کہا ، "مجھے یقین ہے کہ آج اس ملک کو بھگت سنگھ کی ہمت ، امبیڈکر کی مساوات اور گاندھی کی وحدت کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں یہ ملک 1947 سے پہلے کی حالت میں واپس چلا گیا ہے، آج اس ملک میں طاقت پر سوال اٹھانے کی روایت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ 
سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر