Latest News

بی جے پی حکومت کے خلاف کانگریسیوں نے کیا زبردست مظاہرہ، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے: مظفرعلی

بی جے پی حکومت کے خلاف کانگریسیوں نے کیا زبردست مظاہرہ، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے: مظفرعلی


دیوبند: (رضوان سلمانی) اترپردیش کانگریس پارٹی انچارج اور قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی ہدایت پر آج اترپردیش کے سبھی اضلاع کے ساتھ ساتھ سہارنپور میں بھی ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنان نے کلکٹر احاطہ پر جمع ہوکر کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی کی قیادت میں زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے گورنر اترپردیش کو مخاطب ایک میمورنڈم انتظامیہ کو سونپا ۔ واضح ہو کہ گزشتہ 25ستمبر کو ریاست کے ضلع پرتاپ گڑھ کے سانگی پور میں منعقدہ ”غریب کلیان میلے “ میں کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری اور علاقائی اسمبلی رکن واترپردیش کانگریس حزب اختلاف کے لیڈر آرادھنا مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوئے جس کے بعد ریاست کی بی جے پی حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ اسی بات کو لے کر آج سہارنپور ہیڈ کوارٹر پر کانگریس کارکنان اور عہدے داران نے مظاہرہ کیا ۔ 

چودھری مظفر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی پالیسی پر چلتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں خاص طور پر کانگریس لیڈران پر غلط الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمات درج کردیتی ہے جسے ہم کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پر اتر کر حکومت کی اس پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے ۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور کمشنری انچارج ڈاکٹر سنجیو شرما اور بہٹ اسمبلی حلقہ کے اسمبلی رکن نریش سینی نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے اس طرح کی غیرجمہوری طریقہ کو جاری رکھا تو اسے کانگریس کی مخالفت کو جھیلنا پڑے گا اور ساتھ ہی آنے والے انتخاب میں ریاست کے عوام بی جے پی کو کڑا سبق سکھائے گی ۔ 

کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان ششی والیہ اور سینئر کانگریس لیڈر شایان مسعود نے کانگریس لیڈران پر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اے آئی سی سی کے رکن جاوید صابری اور منیش اروڑہ نے بھی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ مظاہرہ کرنے والوں میں گنیش دت شرما، منیش تیاگی، عارف خان، راحت خلیل، منیش اروڑہ، ہری اوم مشرا، سنجے والیہ ، اروند پالیوال، جابر، شاداب انصاری، گلفام انصاری، امت تامبول، یادورام گپتا، نصیب خان، گلشیر علوی ، راحل سیفی، انتظار احمد، روی کمار، محمد آصف خان، سمت بھارتی، راہل کمار، منجیت سنگھ، وکرم راجیو سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور عہدےداران موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر