Latest News

مفتی اعظم مولانا مفتی غفران کو جمعیة علماءصوبہ اڈیشا کے صدر منتخب

مفتی اعظم مولانا مفتی غفران کو جمعیة علماءصوبہ اڈیشا کے صدر منتخب
بھو نیشور: 16 ستمبر(پریس ریلیز) صوبہ اڈیشا کا انتخابی اجلاس زیر صدارت مولانا مفتی محمد غفران قاسمی خلیفہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی منعقد ہوا،جس میں مولانا مفتی عبدالسلام قاسمی(جنرل سیکریٹری جمیعة علماءمغربی بنگال) بطور مشاہد شریک ہوئے،پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جبکہ حافظ مزمل اخترنے اپنی پرسوز آواز میں جمعیة کا ترانہ پیش کیا، مولانا محسن حسین نے مفتی غفران کا نام اجلاس کی صدارت کے لیے پیش کیا، جس کی حاضرین مجلس نے ہاتھ اٹھا کر تائید فرمائی،نظامت کے فرائض انجام دے رہے نوجوان عالم دین مولانا اکرم تقی اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکز سے آئے ہوئے مہمان معظم کو خطاب کے لئے بلایا،خطاب کے بعد انتخاب کا سلسلہ شروع ہوا،سب سے پہلے صدر کے لیے مفتی اعظم مولانا مفتی غفران کا نام پیش کیا گیا جس کو تمام حاضرین مجلس نے منظور کیا،اس کے بعد چار نائبین صدور منتخب کیے گئے جن میں پہلا نام شیخ الحدیث مولانا مفتی ارشد ذکی کا ہے، دوسرا نام مولانا ابوالکلام آزادکا ہے جبکہ تیسرا اور چوتھا نام، سید عبد الغفار اور الحاج ادریس کا ہے۔اس کے بعد خازن کے عہدہ کے لئے نور الاسلام منتخب کئے گئے۔صدر محترم و ارکان عاملہ نے اجلاس کے میزبان مولانا اکرم تقی کو صوبہ اڈیشا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔صدر محترم و مہمان خصوصی مفتی عبد السلام کے مختصر بیان اور دعاءکے بعد مجلس کا اختتام ہوا۔اس پروگرام میں اڈیشا کے تمام اضلاع کے علماءو مفتیان نے کرام نے شرکت کی،جس میں خصوصی طور پر مولانا اختر ذکی ،مولانا نورالدین ،مولانا حبیب الرحمن ، مولانا انعام اللہ، حافظ راحت علی، ڈاکٹر منظر اقبال ، عبد الجبار، حافظ جنید، صلاح الدین ، حافظ مطیع الرحمن کا نام شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر