Latest News

ایس ڈی ایم کے رویہ سے ناراض وکلا و دیگر تنظیمیں کرینگی غیر معینہ مدت کے لیۓ ہڑتال۔

ایس ڈی ایم کے رویہ سے ناراض وکلا و دیگر تنظیمیں کرینگی غیر معینہ مدت کے لیۓ ہڑتال۔
 امروہہ:(سالار غازی) تحصیل بار ایسوسیشن امروہہ ، وثیقہ نویس ایسو سیشن اورا سٹا مپ وینڈرس ایسوسیشن امروہہ کی بار کے صدر ہرگیان سنگھ کی صدارت میں ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں تحصیل کے افسران کے ذریعہ موجود مسائل کے حل نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا،  ان میں بنیادی طور پر رجسٹرڈ مختار ناموں اور قرض (کھتونی میں نشان زد کریڈٹ کارڈ والی زمینیں) اور آبادی کی زمینوں کے داخل خارج نہ کرنے کے معاملات شامل ہیں۔ 
بار نے ایس ڈی ایم صدر امروہہ کو مسائل کے حل کے لیے کئی مرتبہ متوجہ کیا گیا ١٤ ستمبر ٢٠٢١ کو انہیں یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن مسائل کو حل کرنے کے بجائےایس ڈی ایم نےماتحت عدالتوں کو ایک خط لکھ کر مسائل کو پیچیدہ بنایا گیا ماتحت عدالتوں کی طرف سے قانونی عمل میں رکاوٹ ڈال کر سبھی کام موقوف کردے گئے،جس کی وجہ سے یہاں کے بار اور متعلقہ اسوسیشن میں غم و غصہ ہے ۔ 
میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو بھیجا جائے جس کی کاپی چیف منسٹر اتر پردیش حکومت کو بھی بھیجی جائے۔ اجلاس میں ١٧ ستمبر سے تحصیل گیٹ پرغیرمعینہ مدت ہڑتال کا مظاہرہ شروع کیا جائے گا۔میٹنگ میں رمیش چندر گوئل ، مستحسن خان ، منصور احمد ، حبیب احمد ، حکم سنگھ ، حاجی خورشید انور ، پرمود بھٹناگر ، جیویندر کھرے ، علی وائز ، نمیت سکسینہ ، اعجاز قریشی ، لیکھراج سنگھ ، شمیم احمد ترک ، نعیم احمد ترک ، گورو کمار شرما ، شکیل احمد سیفی ، فرقان احمد ، اکرام فاروقی ، سنجیو کمار ، وسیم احمد ترک ، راجیو لوچن ، ٹیکا رام سینی ، گورو گوئل ، محمود حسن ، پرویز حسن ، عامل حسن ، افضل احمد سیفی ، سید اعجاز حیدر نقوی ، ونود سرن سکسینہ ، گورو لاٹھے ، واحد علی وغیرہ موجود تھے نظامت شوقین منصوری نے کی 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر