Latest News

قاضی حارث علی صدر و مولانا سلیم احمد قاسمی جمعیت علماء کرتپور کے جنرل سیکریٹری منتخب۔

قاضی حارث علی صدر و مولانا سلیم احمد قاسمی جمعیت علماء کرتپور کے جنرل سیکریٹری منتخب۔
چاند پور /20ستمبر (محمد شاہد )قصبہ کرتپور میں مقامی جمیعت علماء(الف) کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا ،جس میں الحاج قاضی حارث علی کو چوتھی بار مقامی جمیعت کا صدر بنایا گیا اور جنرل سیکریٹری مولانا سلیم احمد قاسمی کو بنایا گیا۔
سنیچر کے دِن مرکز والی مسجد میں جمیعت علماءکرت پور کا انتخابی پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں جمیعت کے عہدیداران و کارکنان نے کافی تعداد میں حصہ لیا اس موقع پر مولانا نوشاد احمد بجنوری نے جمیعت علماءہند کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماءہر وقت ملت کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی رہتی ہے، ملت کے لوگوں کے ساتھ کہیں بھی کوئی بھی پریشانی ہو چاہے وہ آسمانی ہو یا دنیاوی اس لیے ہمیں بھی جمیعت علماءکے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ ممبر بنا کر جمیعت کو مضبوط بنانا چائیے
بعدہ مفتی عابد الرحمن صاحب کی زیرِ نگرانی انتخابی عمل شروع ہوا ،جس میں اتفاق رائے سے الحاج قاضی حارث علی کو چوتھی بار مقامی جمیعت علماءکا صدر منتخب کیا گیا ،نیزمولانا سلیم احمد قاسمی کو جنرل سیکریٹری و حافظ سلیم امام محلہ افغانان والی مسجد کو خازن بنایا گیا۔ انتخابی عمل ختم ہونے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکاد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل پروگرام کی شروعات مولانا محمد راشد کی تلاوت کلام اللہ و ماسٹر سعید احمد کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا راشد۔ ڈاکٹر محمد صدیق۔مولانا بسام۔ مولانا تحسین ضیائی ، قاری انیس۔ مولانا نعمان، مولانا شہزاد، مفتی اشرف، مولانا شاہنواز، قاری مرسلین ،حافظ ارشاد ،قاری عابد حسین، پینٹرساجد علی خاں۔وجاہت خان۔ اقرار نیتا۔جمال الدین علوی۔ محمد اکرم سبزی والے۔ وغیرہ ممبران نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر