اورنگ آباد میں شہری جمعیۃ کو ضلع کا درجہ حاصل ہونے کے بعد ممبر سازی و انتخابات سے متعلق پہلی میٹنگ منعقد, ممبر سازی مہم کا کامیاب انعقاد۔
اورنگ آباد : جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد کے دفتر واقع روشن گیٹ اورنگ آباد میں ایک خصوصی نشت ممبر سازی ۲۰۲۱۔۲۲ زیر صدارت مفتی مرزا کلیم بیگ صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ اور حافظ عبدالعظیم شہر صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد کی سر کردگی میں جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد کی تمام شہری یونٹوں کی صدور و جنرل سیکریٹریز کی ممبر سازی سے متعلق ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔
اس نشست میں مہمان خصوصی ممبئی سے تشریف لائے حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے ممبر سازی سے متعلق اصول و ضابطہ سے متعلق لائحہ عمل کی ترتیب کے کام کو تمام یونٹوں کے ذمہ دار کس طرح انجام دیں کی واضح ترتیب بتلائی ۔ چونکہ اورنگ آباد میں شہری جمعیۃ کو ضلع کا درجہ حاصل ہونے کے بعد ممبر سازی و انتخابات سے متعلق پہلی مرتبہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔
مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ایک دستوری جماعت ہے اور دستور کے مطابق سبھی کام کئے جاتے ہیں ۔ شہری جمعیۃ کے تحت پہلی ممبر سازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو ضلعی جمعیۃ کی ممبر سازی جس طرح ہوتی ہے اسی طرح شہری جمعیۃ کی ممبر سازی ہوگی ۔سبھی یونٹوں کے ذمہ داروں کو چاہئے جو اورنگ آباد کارپوریشن کے حدود میں رہتے ہے وہ اپنی ممبر سازی کی رسیدیں شہری دفتر سے حاصل کریں اور رجسٹر میں اس کا اندارج کریں ۔ پھر تقسیم کریں ۔ شہر صدر و جنرل سیکریٹری اس کی نگرانی رکھے ۔
اس میٹنگ میں شہر یونٹو ں کے تمام صدور و جنریل سیکریٹریز حاضر تھے ۔ مشرقی یونٹ کے صدر حافظ محمد عیسی ، جنریل سیکریٹری محسن احمد، گارکھیڑہ علاقہ یونٹ کے صدر مولانا نعیم ملی ، جنرل سیکریٹری شیح الطاف پٹیل ، سینٹرل یونٹ کے جنرل سیکریٹری حافظ یوسف ملی و خازن حافظ اختر ، مولانا ارشاد ملتانی، پڑے گائوں یونٹ حافظ بدیع الدین صدر ، مولانا الیاس نائب صدر ، عبدالصدر ، عبدالعلیم ، آصف بھائی ، ابراہیم مسجد یونٹ صدر حافظ اقبال انصاری ، جنرل سیکریٹری نور انصاری ، مولانا یونس ملی ۔ روشن گیٹ یونٹ کے مصطفی خان ، عتیق پالود کر ، طیب بھائی ، نگینہ مسجد نواب پورہ کے یونٹ مولانا قیصر خان مولانا حافظ ہارون ، مولانا عبدالمتین ندوی ۔ مسجد عمربن خطاب یونٹ کے صدر سلطان اکرم ، نائب صدر مولانا سلمان امام مسجد ، مغرب یونٹ کے مولانا صادق ندوی ، حافظ منیر مٹمٹہ ، شریک اجلاس تھے سبھی یونٹوں کے ذمہ داروں نے یقین دلایا کہ ممبر سازی مہم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کامیاب بنائیں گے ۔
آخر میں مفتی حفیظ اللہ کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ حافظ عبدالعظیم نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments