Latest News

چھتیں گڑھ :درگاجلوس پرنشے میں دھت افراد نے جھانکی نکال رہے لوگوں پرگاڑی چڑھائی، 4 ہلاک، 20 زخمی،2 گرفتار، وزیرِ اعلیٰ نے دیا تحقیقات کا حکم۔

چھتیں گڑھ :درگاجلوس پرنشے میں دھت افراد نے جھانکی نکال رہے لوگوں پرگاڑی چڑھائی، 4 ہلاک، 20 زخمی،2 گرفتار، وزیرِ اعلیٰ نے دیا تحقیقات کا حکم۔

رائے پور۔ 15؍اکتوبر: چھتیس گڑھ کے جش پور میں آج بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں نشے میں دھت لوگوں نے گانجے سے بھری کار بھیڑ پر چڑھا دی۔ اس حادثہ میں 4 لوگوں کی موت اور 20 لوگ زخمی ہوگئے۔ کار میں ایک کوئنٹل گانجہ بھرا تھا۔ حادثہ سے ناراض لوگوں نے تھانے کا گھیراو کردیا۔ اس پورے حادثے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ خبر ملتے ہی کلکٹر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اے ایس آئی کو معطل اور تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن اٹیچ کردیا گیا ہے۔ کار سوار دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یہ حادثہ جش پور کے پتھل گاوں کا ہے۔ یہاں لوگ دشہرے پر درگا جلوس نکال رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار آئی اور بھیڑ پر چڑھ گئی۔ کار میں سوار لوگ اسمیکیا تھے۔ گاڑی میں گانجا بھرا ہوا تھا۔ گاڑی کے بھیڑ پر چڑھتے ہی جھانکی جلوس میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ جائے حادثہ پر چیخ پکار کی کیفیت رونما ہوگئی۔ کار کی چپیٹ میں آکر 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 20 لوگ زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کا دل دہلانے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں نظر آرہا ہے کہ لوگ درگا جلوس لےکر پُرامن طریقے سے بھجن گاتے جا رہے تھے۔ بس اسی دوران بھیڑ میں اچانک ایک تیز رفتار گاڑی گھس آئی اور اس نے بے رحمی سے لوگوں کو روند دیا۔ لوگ کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی سب کچھ ختم ہوچکا تھا۔حادثہ کی مخالفت میں لوگ سڑک پر اترآئے اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔ ان لوگوں نے تھانے کا گھیراو کر دیا۔ اس پورے حادثہ کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ خبر لگتے ہی کلکٹر ریتیش اگروال اور ایس پی وجے اگروال جائے حادثہ پتھل گاوں پہنچ گئے۔ احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں سے کلکٹر اور ایس پی نے بات چیت کی۔ پتھل گاوں تھانے کے اے ایس آئی کے کے ساہو کو ایس پی نے فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔ تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔جش پور سپرنٹنڈنٹ آفس کے دفتر نے بتایا ہے کہ  ببلو وشوکرما (21) اور شیشوپال ساہو (26) کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو پڑوسی مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں ایک پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  قصور وار پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف ابتدائی طور پر کارروائی کی جا رہی ہے۔مسٹر بگھیل نے بتایا کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں  نے  اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے واقعہ سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو بہت تکلیف دہ ہے۔ ریاست میں ڈرگ مافیا کے حوصلے بلند ہیں۔ اب کیا مذہبی جلوس نکالنے والے اس طرح کچلے جائیں گے؟ انہوں نے جش پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کے بہتر علاج کا مطالبہ کیا ہے۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر