Latest News

افغانستان :نماز جمعہ کے دوران آج پھر شیعہ مسجد میں دھماکہ، 37؍جاں بحق،قندھار کی مسجد بی بی فاطمہ میں سانحہ پیش آیا، 200 سے زائد زخمی۔

افغانستان :نماز جمعہ کے دوران آج پھر شیعہ مسجد میں دھماکہ، 37؍جاں بحق،قندھار کی مسجد بی بی فاطمہ میں سانحہ پیش آیا، 200 سے زائد زخمی۔


کابل۔۱۵؍ اکتوبر: افغانستان میں طالبان کے قلعے کے طور پر پہچانے جانے والے صوبے قندھار میں شیعہ کمیونٹی کی مسجد بی بی فاطمہ (امام بارگاہ) میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں۳۷افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ وفا نے بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔دوسری جانب فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے میں ۳۷افراد ہلاک اور ۲۰۰سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مسجد کے سکیورٹی گارڈ مرتضیٰ ظریفی نے حملے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مرکز میں واقع مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران بم حملہ کیا گیا۔حملے کے بعد طالبان فورسز نے مسجد کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان قاری سعید خوستی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں۔‘واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو شمالی افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ۱۰۰ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا تھا کہ وہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔طبی حکام اور ایک صوبائی عہدیدار نے ۳۷سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مسجد کے اکاؤنٹ سے خون کی عطیات کی اپیل ہوئی ہے۔ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے تین دھماکوں کی آواز سنی، ایک مسجد کے مرکزی دروازے پر، دوسرا جنوبی حصے اور تیسرا جہاں نمازی وضو کر رہے تھے۔ایک اور عینی شاہد نے بھی مسجد میں تین دھماکوں کی تصدیق کی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ’ہمیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ قندھار شہر میں شیعہ برادری کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں ہمارے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔‘انہوں نے کہا کہ اسلامی امارت کی سپیشل فورسز جائے قندھار پہنچی ہیں اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔یاد رہے کہ قندوز بم دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

Posted By : Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر