Latest News

ممتا بنرجی کی ضمنی انتخاب میں تاریخی فتح ، بی جے پی امیدوار کو قریب 59 ہزار ووٹوں سے دی کراری شکست۔

ممتا بنرجی کی ضمنی انتخاب میں تاریخی فتح ، بی جے پی امیدوار کو قریب 59 ہزار ووٹوں سے دی کراری شکست۔


نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی درج کی ہے۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کو 58 ہزار 832 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اس کے ساتھ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سے ہیٹ ٹرک جیت لی۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی کی پرینکا تبریوال کو شکست دی۔
 قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی پچھلے دو انتخابات اپنی آبائی نشست بھوانی پور سے جیتتی رہی ہیں ، لیکن اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی نے نندیگرام سے الیکشن لڑا تھا اور وہ شوبھیندو ادھیکاری کے ہاتھوں ہار گئی تھیں ، لیکن اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ہار ملی تھی اور ٹی ایم سی نے 213 نشستیں جیتیں اور ممتا بنرجی تیسری بار وزیراعلیٰ بنیں تھیں۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کو 58،832 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یہ جیت 2011 میں ہوئی انکی جیت سے بھی بڑی ہے۔ بی جے پی امیدوار پرینکا تبریوال کو 20 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے۔ دیگر دو نشستوں پر بھی ممتا کی پارٹی ترنمول کانگریس کے امیدوار آگے ہیں۔

ٹی ایم سی کے ذاکر حسین جنگی پور سیٹ سے آگے ہیں ، بی جے پی کے سوجیت داس دوسرے نمبر پر ہیں ، جبکہ ٹی ایم سی کے امیر الاسلام سمشیر گنج سیٹ سے آگے ہیں۔ وہاں بھی بی جے پی امیدوار ملن گھوش دوسرے نمبر پر ہیں۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں تینوں اسمبلی سیٹیں ٹی ایم سی کے پاس تھیں ، تینوں سیٹیں ممتا کے کھاتے میں جاتی نظر آرہی ہیں۔

یہ الیکشن جیتنا ممتا بنرجی کے لیے وزیر اعلیٰ کے طور پر جیتنا بہت ضروری تھا، وزیرِ اعلیٰ بنے رہنے کے لیے انہیں چھ ماہ کے اندر الیکشن جیتنا ضروری تھا۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر