Latest News

مولانا محمود مدنی کے بیان سے مشتعل بی جے پی ایم ایل اے نے جمعیت اور مدارس پر بولا حملہ، کہا جمعیت جیسی تنظیمیں سماج اور ملک کو تقسیم کر رہی ہیں۔ ‏

مولانا محمود مدنی کے بیان سے مشتعل بی جے پی ایم ایل اے نے جمعیت اور مدارس پر بولا حملہ، کہا جمعیت جیسی تنظیمیں سماج اور ملک کو تقسیم کر رہی ہیں۔
 

دیوبند: جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کے ذریعہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرنے کے بعد مولانا مدنی بی جے پی رہنماؤں کے نشان پر آ گئے ہیں۔

دیوبند سے بی جے پی کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے مولانا مدنی کے ذریعہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو نااہل بتانے پر غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے مولانا محمود مدنی پر بڑا حملہ بولا ہے۔ محمود مدنی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کو اس خاندان کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے جس کے خاندان نے آزادی سے لے کر آج تک ملک اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہو۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے محمود مدنی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سے نکلنے والے نظریے نے پوری دنیا میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کیا ہے ، جس کے لیے جمعیت علماء ہند جیسی تنظیمیں ذمہ دار ہیں۔ اور جو لوگ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پر تبصرہ کرتے ہیں وہ اسی سوچ کے حامی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں تاریخی کام کر رہی ہے۔ اتر پردیش حکومت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ 

قابل ذکر ہےکہ لکھنؤ میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے انہیں نااہل اور ایک گھٹیا وزیر اعلیٰ قرار دیاتھا۔ تب سے وہ بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر