Latest News

ڈرگس معاملے میں گرفتارکنگ خان کے بیٹے آرین خان کو مزید 6 روز جیل میں رہنا ہوگا، آج بھی نہیں ملی ضمانت۔

ڈرگس معاملے میں گرفتارکنگ خان کے بیٹے آرین خان کو مزید 6 روز جیل میں رہنا ہوگا، آج بھی نہیں ملی ضمانت۔

ممبئی: ڈرگس معاملے میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ ممبئی کی خصوصی عدالت نے آرین خان کی ضمانت عرضی پر فیصلہ ایک بار پھرسے ٹال دیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔ عدالت کا فیصلہ نہ آنے تک اب آرین خان کو مزید 6 دن جیل میں ہی کاٹنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ آرین خان کو تین اکتوبر کو گوا جارہی کروز شپ پر چھاپہ ماری کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ آرین خان کو ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کی عدالت سے گزشتہ ہفتے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد انہوں نے خصوصی جج کی عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ 

این سی بی نے حلف نامے میں کہا، پہلی نظر میں پتہ چلا کہ ملزم نمبر ایک (آرین خان) نے ملزم نمبر-دو (ارباز مرچنٹ) اور ملزم نمبر دو کے منشیات ذرائع سے خریدی۔ ان کے پاس سے 6 گرام چرس برآمد کیا گیا جو انہوں نے ہوش وحواس میں رکھا تھا۔ ایجنسی نے بتایا کہ جانچ کے دوران ملی اشیا سے انکشاف ہوتا ہے کہ آرین خان کی منشیات اشیا کی غیر قانونی خرید اور مارکیٹنگ میں رول ہے۔

اس لئے جس بیان اور جو الفاظ کا استعمال وہ کرتے ہیں، اس سے ایسا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے کہ اس میں کیا کوئی بڑی سازش ہے۔ کئی بار ایسا نہیں ہوتا ہے اور یہ جنریشن گیپ کی وجہ سے ہمیں لگتا ہے۔

ایجنسی

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر