Latest News

امامِ حرم شیخ عبدالرحمن سدیس وفات کی خبر کی کیا ہے سچائی، سعودی میڈیا کے حوالہ سے آئی خبر۔

امامِ حرم شیخ عبدالرحمن سدیس وفات کی خبر کی کیا ہے سچائی، سعودی میڈیا کے حوالہ سے آئی خبر۔

نئی دہلی: گذشتہ دو تین دنوں سے ٹوئٹر اور فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عالمِ اسلام کے مشہور قاریِ قرآن ،حرمِ مکی کے امام و خطیب اور ادارہ امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن سدیس کی وفات کی خبریں گشت کر رہی ہیں،جبکہ سعودی عرب کے کسی میڈیا سورس یا ادارۂ امور حرمین کی جانب سے ایسی کوئی خبر نہیں آئی ہے،بلکہ ان کے بیمار ہونے کی خبر بھی نہیں آئی ہے۔ ایک طرف ٹوئٹر پر کچھ لوگ ان کی وفات کی افواہ پھیلا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ادارہ امور حرمین کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیخ سدیس کی نئی پیش رفتوں اور اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے،اسی طرح مسجد حرام کے ائمہ کی فہرست میں بھی ان کا نام موجود ہے۔ متعدد سعودی اخباری ذرائع نے اس افواہ کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ شیخ سدیس بالکل صحت مند ہیں اور حسبِ معمول اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر