Latest News

سہارنپور میں ہندوتنظیموں سے منسلک کچھ شر پسندافراد کی ماحول خراب کرنے کی کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی سے امن و شانتی برقرار، حاجی فضل الرحمان کی ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ۔

سہارنپور میں ہندوتنظیموں سے منسلک کچھ شر پسندافراد کی ماحول خراب کرنے کی کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی سے امن و شانتی برقرار، حاجی فضل الرحمان کی ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ۔

سہارنپور: سہارنپور میں جمعہ کی دیر شام نوراترے کے موقع پر ہندو تنظیموں سے منسلک کچھ شرپسند افراد نے نے شہر کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ہوٹلوں میں نون ویج کو لیکر ہنگامہ کیا اور ہوٹل مالکان کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ مارپیٹ کا الزام ہے۔ حالانکہ اطلاع مِلنے پر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور حالات کو کنٹرول کیا۔ افسران نے کہا کسی کو بھی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے پولیس سے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ شرپسندوں نے آج دیر شام شہر کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کی، درجنوں نوجوان شہر کوتوالی کے تحت آنے والے وجے سنیما کے قریب پہنچے اور وہاں پر مغل ہوٹل پر جم کر ہنگامہ کیا۔

ان کا کہنا تھانو راترے کا تہوار ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر گوشت فروخت نہیں کرنے دینگے، الزام ہے کہ ہوٹل مالک اور ملازمین کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔ موقع پر علاقعہ کے لوگ بھی اکھٹا ہوگیے، ہوٹل مالک کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ ان سے نور اترے پر نان ویج فروخت نہ کرنے کو کہتی تو وہ کام بند رکھتے مگر ایسی کویئ ہدایت نہیں تھی، ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ ان کی دکان پر توڑ پھوڑ بھی کی گیئ، کچھ دیر ہنگامہ کے بعد نوجوان نواب گنج پولس چوکی پر پہنچے اور وہاں جا کر ہنگامہ کیا۔

 ہر ہر مہادیو اور جے شری رام کے نعرے  لگاتے ہوئے جام لگادیا، جام کی خبر پر ایس پی شہر سرکل أفیسر اور تھانہ کوتوالی پولس پہنچ گیئ اور سمجھا کر جام کھلوادیا، ہوٹل مالک نے فائرنگ کا بھی الزام لگایا ہے۔ واقعہ کے بعد تناؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی لیکن پولیس کی بروقت کاروائی سے شہر میں امن و شانتی قائم ہے۔

 ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ مطابق دونوں طرف سے تھانہ میں ایک دوسرے کے خلاف  تحریر دی گیئ ہے۔ اس سے قبل محلہ خانعالم پور میں بھی ان نوجوانوں نے ایک ہوٹل کو اپنا نشانہ بنایا مگر متعلقہ تھانہ کی مستعدی سےوہاں سے نو دو گیارہ ہوگیے۔ شرارتی وہاں سے نکل کرمغل ریسٹورینٹ پہنچے تھے  نوجوانوں کا تعلق بجرنگ دل اور بی جے پی کی دوسری ذیلی تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔

ادھر گھر اس سلسلے میں سہارنپورسے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے افسران سے گفتگو کرکے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے، وہیں پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کے بیٹے نے متاثرین کے ساتھ تھانہ پہنچ کر اس معاملے میں تحریر کی ہے۔

 سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر