Latest News

عملہ کے جدید گریڈ اسکیل کے لئے کمیٹی تشکل،نائب مہتمم کی تقرری اور بجٹ کی منظوری کے ساتھ دارالعلوم کی مجلس شوریٰ کااجلاس اختتام پذیر۔

عملہ کے جدید گریڈ اسکیل کے لئے کمیٹی تشکل،نائب مہتمم کی تقرری اور بجٹ کی منظوری کے ساتھ دارالعلوم کی مجلس شوریٰ کااجلاس اختتام پذیر۔


دیوبند: ایشاءکی عظیم دینی درسگا ہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ اجلا س آج پانچویں نشست میں کئی اہم فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیاہے، ادارہ کے مہمان خانہ میں اتوار کے روز سے جاری اجلاس میں ادارہ کی تعمیر و ترقی او رنظم و نسق کے سلسلہ میں اہم فیصلے لئے گئے اور ادارہ کا سالانہ بجٹ 35 کروڑ 48 لاکھ روپیہ اتفاق رائے سے منظور کئے کیاگیا۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کے انتقال سے خالی ہوئی نائب مہتمم کی نشست پر دارالعلوم دیوبند کے موقر استاذ حدیث مفتی محمد راشد اعظمی کا مقرر کیاگیا ہے، حالانکہ تنخواہوں میں اضافہ کی توقع رکھنے والے عملہ کو اگلے اجلاس تک انتظار کرناہوگا، لیکن شوریٰ نے عملہ کے نئے اسکیل گریڈ ریوائز کے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ،جس کی سفارشات کی بنیاد پر آئندہ اجلاس میں اضافہ کا فیصلہ ہوگا ،شوریٰ کے مطابق موجودہ وقت میں ادارہ وڈبحران سے متاثر رہاہے، اسلئے تقررات ،استقلال اور ترقی وغیرہ کے جملہ امور شوریٰ کے اگلے اجلاس تک موخر کردیئے گئے ،البتہ منشی محمد عدنان کے انتقال سے خالی ہوئی پیشکار کی سیٹ کے لئے مفتی محمد ریحان عثمانی کاتقرر عمل میں آیاہے۔ 

اس سے قبل تعمیرات، تعلیمات اور تنظیم و ترقی سمیت جملہ شعبہ جات کی رپورٹیں ان کے ذمہ دران نے پیش کی ،جس پر اراکین شوریٰ نے ضروری ہدایات کے ساتھ اطمینان اظہار کیا۔ وہیں ایجنڈہ کے مطابق زیر غور کارگزار مہتمم کے عہدہ پر تقرری کو بھی فی الوقت ملتوی کردیاگیا،ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ بھی آئندہ اجلاس میں ہی لیا جائیگا۔
اس دوران گزشتہ ڈیڑھ سال کے طویل عرصہ کے بعد دارالعلوم دیوبند میں شروع ہوئی تعلیمی سرگرمیوں پر ارکین شوریٰ نے نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ خوشی بھی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ اس سال ادارہ میں جدیدداخلے نہیں لئے گئے،جس کے سبب ادارہ کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیاگیا اور تنخواہوں و نئی گریڈ بندی کے عمل کو آئندہ اجلاس تک موخر کردیاگیاہے، جس کے سبب تنخواہوںمیں اضافے کی امید لگانے والے ملازمین کو معمولی مایوسی ضرورہوئی ہے،لیکن آئندہ اجلاس میں نئے گریڈ اسکیل کے نفاذ کی امید نے انہیں راحت دی ہے۔ 

شوریٰ کے اجلاس میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی،مولانا عبدالعلیم فاروقی،مولانا اسماعیل مالیگاو ں، مفتی احمد خانپوری، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی،مولانا رحمت اللہ کشمیری،مولانا انوارالرحمن بجنوری،سید انظر حسین میاں دبویندی، مولانا محمود راجستھانی،مولانا نظام الدین خاموش،مولانا عاقل سہارنپوری، مولانا سید حبیب باندوی،مفتی شفیق بنگلوری،مولانا محمد عاقل گڑھی دولت نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مولانا سید رابع حسنی ندوی، ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل، مولانا اشتیاق مظفرپوری، مولانا ملک ابراہیم اور مولانا عبدالصمد نے اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں ۔ اجلاس کی صدارت حکیم کلیم اللہ علی گڑھی نے کی اور ان ہی دعاءپر سہ روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر