Latest News

پردھان منتری ہاؤس یوجنا میں بےگھر لوگوں کو چابی دی گئی۔

پردھان منتری ہاؤس یوجنا میں بےگھر لوگوں کو چابی دی گئی۔



امروہہ:(سالار غازی) وزیراعظم نریندر مودی کے اہم پروجیکٹ پردھان منتری آواس یوجنا کے زیر اہتمام منعقد پروگرام کے تحت صوبے کے٧٥ ہزار مستحقین کو اسکیم کے تحت تعمیر شدہ گھروں کی چابیاں دینے کے پروگرام کا افتتاح (شہری) ہوا- اسکیم کے مستحقین کے ساتھ ورچوئل طریقے سے وزیر اعظم نے سیدھا مکالمہ کیا ۔اس پروگرام کو دیکھنے اور دکھانے کے لیےنگر پالیکا پریشد امروہہ میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعہ پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا گیا۔ جس کے بعد میونسپل کونسل امروہہ کے تحت اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے والےمستحقین میں چابیاں تقسیم کی گئیں۔

 اس سے قبل پروگرام میں ششی جین چیر پرسن نگر پالیکا پریشد امروہہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور پارٹی کی یہ خواہش ہے کہ ہر شہری کو گھر ملے اور وہ سکون سے زندگی گزارے انہوں نے کہا کہ اسکیم کا فایدہ بلا امتیاز سب کے لیے ہے اس موقعے پر انہوں نے نیے مکانوں کی چابی دیتے ہوے مستحقین کو مبارکباد دی۔

ونے کمار سنگھ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ مستحقین کا انتخاب کرنے میں ہر طرح سے احتیاط برتی گئی ہے تاکہ مستحقین کا حق بنا رہے ڈاکٹر برجیش کمارایگزیکٹو نگر پالیکا پریشد نے نیے مکان کی چابی حاصل کرنے والے لوگوں کو مبارکباد دی اس موقعے پردھان منتری آواس یوجنا کے فائدہ اٹھانے والوں کی ایک بڑی تعداد بشمول افسران ،رشی پال یادو ضلع صدر بی جے پی ، پی او ڈوڈا ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری پورن سنگھ سینی ، شہر صدر، پریم سنگھ سینی ، نگر پالیکا پریشد کے او اس اسد جمال ،چھوی شرما اور ڈوڈا عملہ کےاراکین موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر