Latest News

صحابہ کرامؓ اور تابعینؒ سنت نبویؐ کو ہر چیز سے زیادہ محبوب مانتے تھے: مولانا محمد طاہر قاسمی، جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد۔

 صحابہ کرامؓ اور تابعینؒ سنت نبویؐ کو ہر چیز سے زیادہ محبوب مانتے تھے: مولانا محمد طاہر قاسمی، جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد۔


کانپور:۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ تعلیمات کو عام کرنے، سماجی برائیوں کی اصلاح کرنے اور اسوہ نبی کو مشعل راہ بنانے کیلئے جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی اور ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں منائے جا رہے رحمت عالم مہینہ کے تحت باشندگان مقبرہ گوالٹولی کی جانب سے مدرسہ معارف القرآن مصلی ابراہیم گوالٹولی میں جلسہ سیرت النبی ﷺجمعیۃ علماء کے شہری نائب صدر مولانا محمد انیس خاں قاسمی کی سرپرستی اور قاضی شریعت مولانا محمد انعام اللہ قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز مولانا قاری عبدالصبور مظاہری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رحمانی مسجد شاہ کمپاؤنڈسول لائن کے امام وخطیب مولانا محمد طاہر قاسمی نے کہا کہ رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعدتابعین کرام رحمہم للہ اپنی ہر چیز سے زیادہسنت نبویؐ سے محبت اوراس کی اتباع کرنے والے تھے، جس کو جس عمل کے بارے میں علم ہوتا کہ و ہ عمل حضورؐ کی سنت ہے وہ اسے ضرور اختیار کرتے تھے۔ مولانا نے بتایا کہ صحابہ کرامؓ کے بعد تابعین کرام نے حضرت محمدﷺکی حیاتِ طیبہ کے حالات و واقعات کی تعلیم و تبلیغ کا بڑا اہتمام کیا،انہوں نے صحابہ کرام ؓکے سامنے زانوئے تلمذ طے کر کے ان تمام روایات، واقعات اور حالات کو پوچھ پوچھ کر، ایک ایک صحابیؓکے دروازے پر جا جا کر، مختلف علاقوں کا سفر کرکے اور تحقیق کر کے حدیث و سنت نبویؐ کے ذخیرے کی حفاظت کا کام انجام دیا۔ مسجد ایک میناری کے امام وخطیب مولانا کلیم احمد جامعی نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے رکن منتظمہ مولانا محمد سعد خاں ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سیرت النبیؐ کے پروگرام سال میں کئی مرتبہ ہونے چاہئے۔ جلسہ کی صدارت فرما رہے محکمہ شرعیہ و دار القضاء کانپور کے قاضی شریعت مولانا محمد انعام اللہ قاسمی کی دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پرجلسہ میں مولانا عرفان مظاہری، مولانا کلیم جامعی،مولانا طیب مظاہری کے علاوہ مولانا ریاض، حافظ عدنان، حافظ سبحان، ذوالفقار، محمد ایوب، شمیم عالم، اسامہ ابراہیم، محمد قاسم، سراج الدین، عبد الغفور پہلوان وغیرہ بطور خصوصی موجود رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر