Latest News

جمعیۃ علماء کانپور اور ہیومن کائنڈ ویلفیئر سوسائٹی کے مشترکہ زیر اہتمام عطیہ خون کیمپ کا انعقاد، صحت مند نوجوانوں میں عطیہ خون کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت: مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی

جمعیۃ علماء کانپور اور ہیومن کائنڈ ویلفیئر سوسائٹی کے مشترکہ زیر اہتمام عطیہ خون کیمپ کا انعقاد، صحت مند نوجوانوں میں عطیہ خون کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت: مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی


کانپور:۔پیغمبر اسلام رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفیﷺ کے یوم پیدائش کے خاص موقع پر جمعیۃ علماء شہر وہیومن کائنڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک اورکانپور میڈیکل کالج کے تعاون سے جمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی سمیت کثیر تعداد میں مسلم نوجوانوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔ کیمپ میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے خون کا عطیہ کرنے کے دوران کہا کہ ماہر ڈاکٹروں کے مطابق خون کا عطیہ دینے پرکسی طرح سے صحت کا نقصان نہیں ہوتا ہے، بلکہ جتنا خون نکلتا ہے بہت ہی کم وقفہ میں دوبارہ اتنا ہی خون بن جاتا ہے، صحت مند نوجوانوں میں تو عطیہ خون کا جذبہ ہونا چاہئے،اگر ہمارے خون کا عطیہ کرنے سے کسی کی جان بچ جاتی ہے تو ہمارے لئے بہت خوش نصیبی کی بات ہے۔ شریعت بھی اس کی اجازت دیتی ہے، اس لئے اس میں کسی طرح کی کوئی شرعی رکاوٹ بھی نہیں ہے۔ کیمپ کے نگراں فیزیوتھیریپسٹ ڈاکٹر محمد شکیل نے کہا کہ عطیہ خون کرنے سے ہماری صحت اچھی بنی رہتی ہے اور ایسا کرکے ہم کئی بڑی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔میڈیکل افسر ڈاکٹر سشیل کمارنے کہا ہر صحتمند نوجوان کو عطیہ خون کرنا چاہئے،اس سے کسی طرح کاکوئی نقصان نہیں بلکہ عطیہ کرنے والے کو ہی فائدہ ہوتا ہے، یہ قلب سے متعلق امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔ ہیومن کائنڈویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ دارابوالحسن نے کہا کہ یہ ہماری تنظیم کے ذریعہ لگایا گیا پانچواں بلڈ ڈونیشن کیمپ ہے۔ یہ کیمپ کانپور میڈیکل کالج کے بلڈ بینک کی یونٹ کے ماہرین کی نگرانی میں لگایا جاتا ہے۔ کیمپ میں عطیہ خون کرنے والے تمام لوگوں کومہمان خصوصی جمعیۃ علماء کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے اعزاز سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیمپ کو منعقد کرنے والے تمام ذمہ داران اور جمعیۃ علماء کے اراکین کو بھی کامیابی کیساتھ کیمپ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں آگے بھی اس طرح کا کیمپ لگانے کیلئے ترغیب دی۔ عطیہ خون کیمپ کو منعقد کرنے میں خاص طور سے مولانا مفتی عبد الرشید قاسمی، مولانا امیر حمزہ قاسمی، مولانا ایاز ثاقبی، عبدالرحمن، شارق نواب، حافظ محمد شارق، عامر عزیز، فیصل انصاری، حافظ فیضان، عبد الحنان، حافظ محمد طلحہ، محمد زید، حافظ الماس، محمد طلحہ، برجیش کمار، سواتی بھدوریا، اسمتا دیوی، پرانجلی مشرا سمیت تمام لوگوں نے خصوصی تعاون دیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر