Latest News

نبی سے تجھے گر محبت نہیں ہے٭خدا کے یہاں پھر شفاعت نہیں ہے۔۔ عید میلاد النبی کے موقع پردیوبند میں شاندار نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد۔

نبی سے تجھے گر محبت نہیں ہے٭خدا کے یہاں پھر شفاعت نہیں ہے۔۔ عید میلاد النبی کے موقع پردیوبند میں شاندار نعتیہ مشاعرہ کاانعقاد۔
دیوبند:(رضوان سلمانی) جشن عید میلاد النبی کے موقع پردرگاہ حضرت حاجی عظمت علی شاہ ؒ بڑضیاءالحق پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ،جس کا آغاز ولی محمد کی تلاوت کلام پاک اور محمد جعفر کی حمد پاک سے ہوا۔ بعد ازاں قاری محمد جنید نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جامع تقریر کی۔ اس موقع پر پیش کئے گئے چند اشعار قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہیں۔ 
اے خدا مجھ میں محبت کا خزینہ رکھ دے٭دل میں کعبہ میری آنکھوں میں مدینہ رکھ دے: ڈاکٹر عدنان انور 
نبی سے تجھے گر محبت نہیں ہے٭خدا کے یہاں پھر شفاعت نہیں ہے:مولانا احتشام 
لگی ہیں ہم گنہ گاروں کی آنکھیں دستِ رحمت پر٭خدارا کیجئے اس کا اشارہ یا رسول اللہ:سرور عثمانی 
میرا یہ کام رسولِ انعام ہوجائے*مدینہ جانے کا کچھ انتظام ہوجائے:شمیم کرتپوری 
اب چھوڑئیے دنیا کی یہ بے کار کی باتیں٭آﺅ کریں اللہ کے دلدار کی باتیں: دلشاد خوشتر 
ان پہ لاکھوں درود لاکھوں سلام٭جن کے صدقے میں زندگی پائی:ڈاکٹر کاشف اختر 
گھر آمنہ کے سید ابرار آگیا*خوشیاں مناﺅں غم زدوں غم خوار آگیا:سید جعفر 
آپ آئے تو جگ میں اُجالا ہوا٭دونوں عالم کا منظر نرالا ہوا:سہیل اکمل 
درود پاک کی عظمت کا عالم کیا کہوں اجمل٭درود پاک پڑھتا ہوں تو برکت ناز کرتی ہے: تنویر اجمل 
ان کے علاوہ سید ناظم علی ، مہتاب آزاد ، انجم دیوبندی، سہیل دیوبندی، عقیل میاںو غیرہ نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر ایم سلیم انصاری، مسرور ٹھیکیدار ، کیشو پرساد، ڈاکٹر صادق عطاری ، مکرم علی ، محمد آزاد، مستقیم صابر عطاری، سہیل ، اویس عطاری، لیاقت، حافظ عمر الٰہی، صائم عثمانی، شاہنواز سلمانی، محمد شمیم وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت سید ناظم علی نے کی اور نظامت تنویر اجمل نے انجام دی ۔ پروگرام کے اختتام پرسید حمزہ اور سید افضال نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ 
Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر