Latest News

شاہ رخ اور گوری خان کو نہیں ملی راحت، بیٹے آرین خان کی ضمانت آج بھی نامنظور اب ہائی کورٹ سے کرنا ہو گا رجوع۔

شاہ رخ اور گوری خان کو نہیں ملی راحت، بیٹے آرین خان کی ضمانت آج بھی نامنظور اب ہائی کورٹ سے کرنا ہو گا رجوع۔
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ممبئی کروز شپ ڈرگ کیس میں فی الحال جیل میں رہنا پڑے گا۔ عدالت نے ان کی ضمانت خارج کر دی ہے۔خصوصی جج وی وی پاٹل نے آرین اور دو دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور فیشن ماڈل منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ 3 اکتوبر کو انہیں ڈرگس اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔ 
آرین اور مرچنٹ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں اور دھمیچا یہاں بائیکلا خواتین کی جیل میں قید ہیں۔ ملزم آرین خان اور دیگر کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8 (سی) ، 20 (بی) ، 27 ، 28 ، 29 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو اب ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔ آرین کو ضمانت خارج ہونے کے بعد ابھی آرتھر روڈ جیل میں رہنا پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے سیشن کورٹ میں آرین ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ 20 اکتوبر تک محفوظ کر لیا تھا۔ بتادیں کہ آرین خان کو منشیات کے اس کیس میں 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 17 دنوں سے جیل میں ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر