Latest News

بیٹے آرین خان سے ملنے جیل پہنچے شارخ خان تو ان کے گھر منت پر این سی بی نے مارا چھاپہ۔

بیٹے آرین خان سے ملنے جیل پہنچے شارخ خان تو ان کے گھر منت پر این سی بی نے مارا چھاپہ۔
ممبئی: ڈرگس معاملے میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی لوئر کورٹ سے ضمانت ردّ ہونے بعد اب اگلی امید ہائیکورٹ ہے جہاں 26 اکتوبر کو سنوائی ہونے کی امید ہے۔ اس درمیان جمعرات کو شاہ رخ خان بیٹے سے ملنے جیل پہنچے اور قریب بیس منٹ تک اپنے بیٹے سے ملاقات کی۔ اسی دوران این سی بی کی ٹیم ان کے گھر منت کو پہنچی۔
 نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک ٹیم جمعرات کو شاہ رخ خان کے گھر’ ‘منت‘ بھی پہنچی۔ خبر رساں ادارہ (اے این آئی) کے مطابق این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ این سی بی کی ٹیم شاہ رخ خان کے گھر آرین خان سے متعلق کچھ دستاویزات لینے گئی تھی ، وہاں کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔

بتادیں کہ اداکار شاہ رخ خان نے جمعرات کو ممبئی کروز ڈرگس کیس میں آرتھر روڈ جیل میں بند بیٹے آرین خان سے ملاقات کی۔ شاہ رخ نے جیل کے اندر تقریباً 20 منٹ گزارے اور پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شاہ رخ خود بیٹے کی حالت جاننے جیل پہنچے ہیں۔ آرین خان کی ضمانت کی درخواست بدھ کو سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہ رخ خان جیل کے اندر آئے تو ان کا داخلہ اسی طرح کیا گیا جیسے پریوار کے باقی افراد جو قیدیوں سے ملنے آئے تھے۔ کسی بھی عام ملزم کے رشتہ دار کی طرح شاہ رخ بھی ملزم سے ملے اور کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا۔ وہ ایک عام شہری کی حیثیت سے آئے اور اپنے بیٹے سے مل کر چلے گئے۔
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ کوئی دوست یا رشتہ دار کسی گاڑی کے سامنے آجائے تو اسے بچانے کی کوشش کروں گا، لیکن اگر میرے بچے گاڑی کے سامنے آجائے تو اس گاڑی کے سامنے کھڑا ہو کر اسے روکیں گے ۔ ڈرتا ہوں کہ میری شہرت اور نام کا خمیازہ بچوں کو نہ بھگتنا پڑے ۔


DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر