Latest News

دیوبند میں پلاٹ کے نام پر تین لاکھ روپیہ ہڑپنے کا الزام۔ متاثرہ نے کوتوالی میں دی تحریر۔

دیوبند میں پلاٹ کے نام پر تین لاکھ روپیہ ہڑپنے کا الزام۔ متاثرہ نے کوتوالی میں دی تحریر۔

دیوبند: پلاٹ کے نام پر تین لاکھ روپیہ ہڑپنے اور گالی گلوچ کرنے و دھمکی دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دے کر اپنی رقم واپس دلانے اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔کوتولی علاقہ کے گاو ¿ں بچٹی کے باشندہ سہیل ولد نسیم نے کوتوالی میں تحریر دے کر بتایاکہ اس نے گزشتہ دنوں سلیم ولد علی حسن ساکن نگلہ راعی تھانہ چرتھاول مظفرنگر سے ایک پلاٹ خریدا،جو متصل وقف دارالعلوم دیوبند واقع ثناکالونی میں ہے، اس نے 6 لاکھ روپیہ میں مذکورہ پلاٹ کا سودہ کیا اور گواہان سعید و سلیم کی موجودگی میں فریق اول کو تین لاکھ روپیہ ادا کردیئے اور باقی کے تین لاکھ روپیہ کچھ ماہ بعد ادا کرکے بیعنامہ کرانے کامعاملہ طے پایا۔ سہیل نے بتایا کچھ روز بعد آج (22 اکتوبر) کو اس نے سلیم کو مذکورہ پلاٹ کی بقایہ رقم ادا کرکے بیعنامہ کرانے کی بات کہی تو سلیم نے بیعنامہ کرانے سے منع کردیا، میں نے اس سے اپنی رقم (تین لاکھ روپیہ) واپس دینے یا پلاٹ کا بیعنامہ کرانے کو کہا ،تو سلیم اس کا سالہ اسماعیل اور تین نامعلوم افراد اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے ساتھ مارپیٹ کی کوشش کرنے لگے اور طرح طرح کی دھمکیاں دینے لگے اور پلاٹ و رقم دونوں دینے سے منع کردیا۔ متاثرہ نے پولیس کو تحریر دے اپنی رقم واپس دلانے یا پلاٹ کا بیعنامہ کرانے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر