Latest News

موسمی بیماریوں سے حفاظت کے لئے ڈاکٹر اختر سعید نے بتائیں احتیاطی تدابیر، ضلع میں تیزی سے پھیل رہاہے وائرل بخار اور دیگر موسمی بیماریاں،اسپتال میں مریضوں کی بھیڑ۔

موسمی بیماریوں سے حفاظت کے لئے ڈاکٹر اختر سعید نے بتائیں احتیاطی تدابیر، ضلع میں تیزی سے پھیل رہاہے وائرل بخار اور دیگر موسمی بیماریاں،اسپتال میں مریضوں کی بھیڑ۔

                        ڈاکٹر اختر سعید

دیوبند،22 اکتوبر(رضوان سلمانی) اس وقت موسم تبدیل ہورہاہے ،دن میں گرمی ہورہی جبکہ رات میں ٹھنڈ ہونے لگی ہے، درجہ حرارت 18 ڈگر ی سیلسیس تک پہنچ چکاہے،جبکہ دن میں یہی درجہ حرارت بڑھ کر 38 ڈگری تک پہنچ رہاہے۔ موسم کا یہ بدلا مزاج اور لوگوں کی لاپرواہی امراض میں اضافہ کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ فزیشین کی اوپی ڈی میں کھانسی،سردی،وائرل بخار اور بی پی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

 دیوبند کے سرکاری ہسپتال سمیت پرائیویٹ ڈاکٹروں کے یہاں ان امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے۔ ضلع ہسپتال کے فزیشین نے بتایا کہ بدلے موسم میں ٹھنڈی چیزیں کھانا اور پنکھے و اے سی کا غلط استعمال لوگوں کو بیمار کررہاہے۔انہوںنے بتایا کہ سہارنپور سرکاری اسپتال کی اوپی ڈی میں گزشتہ پندرہ روز میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ہر روز تقریباً دوسو مریض آرہے ہیں جن میں زیادہ تر کھانسی،بخار،وائرل فیور اوربی پی کے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو صلاح دی کہ وہ لوگ کھانے پینے پرخاص توجہ دیں،طبیعت خراب کرنے والی چیزوں کو کھانے سے پرہیز کریں۔

 واضح ہو کہ ضلع سہارنپور میں بخار کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، بخار سے لوگوں کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے ۔ تیترو علاقہ میں ایک نوجوان سمیت تین افراد کی موت بخار سے واقع ہوگئی لیکن محکمہ صحت بخار کو لے کر سنجیدہ نظر نہیں آرہا ہے ۔ ٹیم بھیج کر صرف دوائیں اور سیمپلنگ لے کر اپنا فرض ادا کیا جارہا ہے ، کوئی بھی گاﺅں ایسا نہیں ہے جہاں پر درجنوں بخار سے متا ¿ثر مریض نہ ہو ، گاﺅں فتح پور ، چند پور، بھائیلہ، لبکری، مادھوپورہ وغیرہ گاﺅں میں حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت بخار سے ہورہی اموات کو روکنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے ۔ 

پرائیویٹ ڈاکٹروں کے کلینک پر بخار کے مریضوں کی لائن لگی ہوئی ہے ، گاﺅں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گاﺅں میں مچھروں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہورہاہے ، گاﺅں کے باشندوں نے گاﺅں میں فاگنگ اور این ٹی لاروا کے چھڑکاﺅ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

موسمی بخار کے سلسلہ میں جامعہ طبیہ دیوبند کے ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر اختر سعید نے بتایاکہ سردیوںمیں شروعات میں کھانسی زکام اور بخار کا ہونا عام بات ہے ،انہوں نے بتایاکہ طب یونانی میں کسی بھی بیماری کی ایک نہیں بلکہ بہت سی دوائیاں ہوتی ہیں،بخار کی بھی تقریباً سیکڑوں طرح کی دوائیاں مگر مریضوں کے حساب سے دی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موسمی امراض کے بچنے کے لئے آئس کریم، کولڈنگ، پیسٹری اورفریج کا پانی پینے سے بچیں،اے سی کا استعمال بند کردیں اور کولر سے پانی نکال دیں، انہوں نے بتایاکہ رات کے وقت ٹھنڈ ہونے پر پنکھا کم کردیں اور پورے کپڑے پہن کر سوئیں، کھانسی زکام یا بخار ہونے پر اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کریں ،کھانسی اورزکام ہونے پر گرم پانی کا استعمال شروع کریں،اپنے آس پاس صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

Posted By:  Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر