Latest News

ایچ مقبول میموریل سوسائٹی کی جانب سے بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر امجد ندیم کا سہارنپور پہنچنے پر شاندار اعزاز۔

ایچ مقبول میموریل سوسائٹی کی جانب سے بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر امجد ندیم کا سہارنپور پہنچنے پر شاندار اعزاز۔

دیوبند: (سمیر چودھری) میوزک ڈائریکٹر امجد ندیم کے سہارنپور پہنچنے پر ایچ مقبول میموریل سوسائٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امجد ندیم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں کووڈ کے دور میں سبھی کا کام متا ¿ثرہوا ہے ، مگر اب آہستہ آہستہ لوگوں کا کام پٹری پر آنا شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور کے درجنوں نوجوان ممبئی میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں اور سہارنپور کا نام روشن کررہے ہیں۔ امجد ندیم نے بتایا کہ ان کی کئی فلموں کے علاوہ کچھ نئی ایلبم مارکیٹ میں آئی ہیں اور انہیں پسند کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے اپنے والدین سمیت پلے بیک سنگر اقبال افضال صابری اور میوزک ڈائرکٹر واجد ساجد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان حضرات کی محبت اور شفقت حاصل رہی ہے ہماری کامیابی کا سہرا بھی انھیںلوگوں کے سر ہے ۔ سہارنپور کا نام بالی وڈ میں روشن کرنے والے ا مجد ندیم حضرت صابر پاک کی کلیر شریف درگاہ پر حاضری اور نیاز کرنے کے بعد مختصر وقت کے لیے سہارنپور پہنچے تھے ۔ ایکسپورٹر عمران احمد نے اپنے صدارتی خطاب میںکہا کہ سہارنپور کا نام روشن کرنے والے امجد ندیم آج بالی ووڈ میں اپنا ایک خاص مقام بنا چکے ہیں اور ان کی شہرت اب پوری دنیا میں ہونے لگی ہے۔ یہ ہمارے لے فخر کا مقام ہے، پروگرام کی نظامت کررہے ۔نواب شاہ نے کہا کہ سہارنپور کے نوجوانوں میں بہت سے ٹیلنٹ موجود ہیں اور جن افراد کو موقعہ ملتا ہے وہ کامیابی کی منزل حاصل کرلیتے ہیں۔ سہیل زمان نے کہا کہ امجد ندیم نے میوزک ڈائرکٹر کے ہوتے ہوئے سنگنگ اور گانے بھی لکھے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایچ مقبول میموریل سوسایٹی کے جنرل سکریٹری شبیر شاد نے بتایا کہ کامیابی کا سفر امجد ندیم نے طے کرتے ہوئے ضلع غازی آباد۔ کس کس کو پیار کروں، جذبہ، جیسی درجنوں ہٹ فلمیں دی ہیں ۔ پروگرام کے کنوینر جاوید قریشی ، محمداویس قریشی نے امجد ندیم اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ امجد ندیم نے کئی گیت اور غزلیں بھی حاضرین کی فرمائش پر سنا کر داد وتحسین حاصل کی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر