Latest News

لکھیم پور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: مولانا محمود اسعد مدنی

لکھیم پور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: مولانا محمود اسعد مدنی


نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کے ,قومی صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے لکھیم پور کھیری (یوپی) میں پرتشدد واقعہ کی شدید مذمت کی اور ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 
مولانا مدنی نے پیر کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ کسانوں کے تئیں حکومت کے غیر سنجیدہ رویے اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کا گلا گھونٹنے کے فسطائی انداز کا اظہار ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے اور انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اتر پردیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ راج دھرم پر عمل کرے اور ایسے گھناؤنے اور غیر انسانی کاموں میں ملوث افراد کو بلا امتیاز سزا دے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر