Latest News

آل انڈیا تحفظ انسانیت ٹرسٹ نے لدھیانہ پہنچ کر مولانا حبیب الرحمن کے انتقال پر پیش کی تعزیت

آل انڈیا تحفظ انسانیت ٹرسٹ نے لدھیانہ پہنچ کر مولانا حبیب الرحمن کے انتقال پر پیش کی تعزیت

دیوبند: (رضوان سلمانی) آل انڈیا تحفظ انسانیت ٹرسٹ کے بانی و صدر ڈاکٹر مولانا محمد ارشد ندوی کی ایماءپر ٹرسٹ کے ایک وفد نے جامع مسجد لدھیانہ میں پہنچ کر رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کے سانحہ ارتحال پر نوجوان قائد و خطیب مولانا محمد عثمان رحمانی حضرت مرحوم علیہ الرحمہ کا جاں نشیں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کی جانب سے تعزیت نامہ پیش کرتے ہوئے اپنے شدید دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی پنجاب میں جو قربانیاں ہےں وہ قابل تعریف ہیں، آپ نے پنجاب کو بدعات و خرافات سے پاک کیااور اپنے شب روز کاوشوں سے اسلام کا جھنڈا بلند کیا، ناموس رسالت کیلئے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد عثمان رحمانی نے وفد کو مرحوم کی تصنیف کردہ کتابیں بطور ہدیہ پیش کی ۔اس ضمن میں ماہنامہ الاحرار کے چیف ایڈیٹر حسن قیصر ،قاری ذوالفقار ،قاری محمد مستقیم کریمی اور جامعہ حبیبیہ شعبہ حفظ کے صدر المدرسین قاری محمد محترم صاحب، محمد مستقیم احراری انچارج میڈیا موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر