Latest News

یوگی حکومت نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر کیا ایودھیا کینٹ، انتخابی سال میں کئی اور شہروں کے نام تبدیل کئے جانے کا امکان، فہرست میں دیوبند بھی شامل۔

یوگی حکومت نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر کیا ایودھیا کینٹ، انتخابی سال میں کئی اور شہروں کے نام تبدیل کئے جانے کا امکان، فہرست میں دیوبند بھی شامل۔
لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے آج فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کا اعلان کیا ہے۔
انتخابی سال میں یوگی حکومت کا یہ بڑا فیصلہ مانا جا رہا ہے۔ کیونکہ ریاست کے کئی اضلاع اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت نے فیض آباد اور پریاگ راج اضلاع کا نام بدل کر ایودھیا اور پریاگ راج کر دیا ہے۔
اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل ریاستی حکومت کئی بڑے فیصلے لے رہی ہے اور اسی کڑی میں ریاستی حکومت نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل ، ریاست میں یوگی حکومت کے قیام کے بعد کئی اضلاع کے نام تبدیل کیے گئے۔ ریاست کی یوگی حکومت نے ریاست میں حکومت کے قیام کے ایک سال بعد فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا رکھ دیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے پورے ایودھیا ضلع میں گوشت اور شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔اس سے پہلے ایودھیا کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں گوشت اور شراب پر پابندی عائد تھی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی حکومت نے ریاست میں مغل سرائے کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے نگر رکھ دیا۔

کئی اضلاع اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
دراصل ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مزکئی اضلاع اور شہروں کے نام بدلنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں حکومت نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں علی گڑھ کا نام ہری گڑھ، مین پوری کا نام مایا نگر اور فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی ہندو تنظیموں نے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماضی میں کاس گنج ضلع کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان اضلاع اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں نے قراردادیں منظور کر کے حکومت کو بھیجی ہیں۔ جس پر حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

دیوبند کا نام بھی بدلنے کا مطالبہ
ریاست میں سہارنپور کی دیوبند کا نام بدل کر دیوورند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مقامی ایم ایل اے کنوربرجیش سنگھ اور دیگر مقامی بی جے پی لیڈران نے کئی بار یہ مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ہندو تنظیمیں اور وشو ہندو پریشد حکومت پر دیوبند کا نام تبدیل کرنے کے لیے کافی عرصے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر