Latest News

انتہائی افسوسناک خبر! دیوبند کے مشہور "دہلی والے ڈاکٹر" ڈاکٹر سید مشہود علی کا انتقال، شہر اور دیہی علاقے میں دوڑی غم کی لہر۔

انتہائی افسوسناک خبر! دیوبند کے مشہور "دہلی والے ڈاکٹر" ڈاکٹر سید مشہود علی کا انتقال، شہر اور دیہی علاقے میں دوڑی غم کی لہر۔
دیوبند: دیوبند کے معروف ڈاکٹر اور ’’دہلی والے ڈاکٹر‘‘ کے نام سے مشہور ڈاکٹر سید مشہود علی کا دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر مشہود علی کی اچانک موت کی خبر سے شہر اور دیہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر سید مشہود علی کو عارضہ قلب کے باعث جمعرات کی رات سہارنپور کے میڈیگرام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں جمعہ کی رات انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی موت کی خبر سے شہر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

65 سالہ ڈاکٹر سید مشہود علی گزشتہ 40 سالوں سے دیوبند کے بھائیلہ روڈ پٹھان پورہ گھانس منڈی میں "دہلی کلینک" کے نام سے کلینک چلا رہے تھے۔ انتہائی سادہ طبیعت شخص، خوش مزاج اور ہر دل عزیز ڈاکٹر سید مشہود علی کے اچانک انتقال سے شہر کے لوگوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

وہ آج کے مہنگائی کے دور میں بھی انتہائی معمولی قیمت پر دوائی دیتے تھے،  اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کا کلینک ہر وقت مریضوں سے بھرا رہتا تھا، ڈاکٹر سید مشہود علی بچوں کے امراض کے اسپیشلسٹ مانے جاتے تھے، شہر کےساتھ ساتھ وہ دیہی علاقوں کے لوگوں میں بھی بہت مقبول تھے، ان کی نرم مزاجی کی وجہ سے لوگ ان سے بہت متاثر تھے۔ دیوبند میں انہیں غریبوں کا مسیحا بھی کہا جاتا تھا۔

پٹھان پورہ بھائیلہ روڈ پر طویل عرصے تک کلینک چلانے کے بعد ڈاکٹر سید مشہود علی حال ہی میں کووڈ کی وجہ سے محلہ خانقاہ میں اپنی رہائش گاہ پر مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔ ڈاکٹر سید مشہود علی نامور و ممتاز ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر اور مشہور قلمکارکمل دیوبندی (سید وجاہت شاہ) کے بہنوئی تھے۔ مرحوم، نوجوان طبیب ڈاکٹر سید ناصر شاہ کے والد تھے۔
 
سیدوجاہت شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹر سید مشہود علی کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح 10 بجے مدرسہ جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں ادا کی جائے گی اور تدفین مزار انوری نزد عیدگاہ دیوبند میں ہوگی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر