Latest News

کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سہارنپور کےصغیر احمد کو کیا قتل، اہلِ خانہ میں کہرام، حکومت سے انصاف کی فریاد۔

کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سہارنپور کےصغیر احمد کو کیا قتل، اہلِ خانہ میں کہرام، حکومت سے انصاف کی فریاد۔


 سہارنپور: سہارنپور کے قطب شیر تھانے کے محلہ سرائے حسام الدین کا رہائشی صغیر احمد جموں و کشمیر کے پلوامہ میں کار پینٹر کے طور پر کام کرنے گیا تھا جسے دہشت گردوں نے گولی مار دی، بتایا جا رہا ہے کہ مقتول کی 4 بچیاں اور ایک لڑکا ہے ، بیوی کورونا کے دور میں فوت ہو گئی تھی ، خاندان کے لوگ رو رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے صغیر کا کیا جرم تھا؟

صغیر کے بھائی محمد نعیم انصاری نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، جبکہ میرے بھائی کی بیوی کا کرونا دور میں انتقال ہوچکا ہے ، میرے بھائی کو قتل کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔

منصور بدر نے بتایا کہ میں کونسلر ہوں اور جس نے پلوامہ میں صغیر کو قتل کیا، ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، نریندر مودی حکومت جو کہتی ہے اس نے دہشت گردی ختم کر دی ہے لیکن آپ خود دیکھ لیں کہ دہشت گردی ابھی ختم نہیں ہوئی ، یہ صرف بیان بازی ہے۔

رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کے بھائی تسلیم قریشی نے کہا کہ جیسا کہ یہ سنا گیا ہے کہ ہمارے شہر کے بہترین کاریگر صغیر احمد کو دہشت گردوں نے گولی مار دی گئی ہے ، یہ واضح ہے کہ مودی حکومت جو کہتی تھی کہ ہم نے دہشت گردی ختم کر دی یہ بالکل بے بنیاد ثابت ہوا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر