Latest News

چنئی سپر کنگس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر چوتھی بار آئی پی ایل چیمپئن کا خطاب حاصل کیا۔

چنئی سپر کنگس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر چوتھی بار آئی پی ایل چیمپئن کا خطاب حاصل کیا۔

دبئی: دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کے فائنل میں چنئی سپر کنگس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو27 رنز سے شکست دے کر چوتھی بار خطاب قبضہ کیا۔ آئی پی ایل 2021 میں  بہتر کارکردگی کے باوجود فائنل میں یے ٹیم کافی بکھری ہوئی محسوس ہوئی اور سلامی بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بیسٹ مین میں اپنا ہنر نہیں دکھا سکا۔

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری اور روبن اتھپا (31) اور معین علی (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز سے چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو جمعہ کو 27 رن سے شکست دیکر چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ چنئی نے فائنل میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 192 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور کولکاتا کو 91 رن کی شاندار اوپننگ شراکت داری کے باوجود 9 وکٹ پر 165 رن پر روک دیا۔ کولکاتا کو اس طرح پہلی بار فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ 

چنئی نے اس سے قبل 2011۔2010 اور 2018 میں خطاب جیتا تھا۔ چنئی پچھلی بار پلےآف کی ریس سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی تھی لیکن تب کپتان دھونی نے اس سال واپسی کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو انہوں نے پورا کرکے دکھا دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر