Latest News

ووٹنگ کے ذریعہ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھاڑکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت منتخب۔

ووٹنگ کے ذریعہ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھاڑکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت منتخب۔

پٹنہ: امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھاڑکھنڈ کےآٹھویں امیر شریعت مولانا احمد علی فیصل رحمانی منتخب ہوگئے ہیں۔ آج نو اکتوبر کو پٹنہ میں ارباب حل و عقد کا اجلاس ہوا جس میں میں چار نام سامنے آئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مفتی احمد نظر توحید اور مولانا احمد علی فیصل رحمانی کے۔ ارباب حل و عقد نے فیصلہ کیا کہ ان چاروں ناموں کے درمیان ووٹنگ ہوگی اور جن کے حق میں زیادہ ووٹ ڈالے جائیں گے انہیں امیر شریعت قرار دیا جائے گا۔

 ووٹنگ کا اعلان ہونے کے بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مفتی نظر توحید نے اپنا نام واپس لے لیا جس کے بعد مولانا احمد علی فیصل رحمانی اور اور مولانا انیس الرحمن قاسمی کے درمیان ووٹنگ ہوئی شام کو چھ بجے نتیجے کا اعلان کیا گیا، جس میں سامنے آیا کہ احمد علی فیصل کو زیادہ ووٹ ملے اور اس طرح 106 ووٹوں سے آٹھویں امیر شریعت منتخب ہوگئے ہیں اور ان کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔
احمد علی فیصل رحمانی ساتویں امیر شریعت اور معروف عالم دین دین مولانا سید محمد ولی رحمانی کے بیٹے ہیں۔

ملت ٹائمز

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر