Latest News

پرینکا گاندھی نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے تبصرے کا دلت بستی میں جھاڑو لگا کر دیا جواب، لکھیم پور تشدد کے بعد سیاسی ماحول گرم۔

پرینکا گاندھی نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے تبصرے کا دلت بستی میں جھاڑو لگا کر دیا جواب، لکھیم پور تشدد کے بعد سیاسی ماحول گرم۔


لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے بعد کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کا جھاڑو لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آیا تھا جب انہیں سیتاپور گیسٹ ہاؤس میں پولیس نے 60 گھنٹے تک حراست میں رکھا تھا۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ عوام نے انہیں صرف جھاڑو دینے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس تبصرے کے بعد پرینکا گاندھی لکھنؤ میں ایک دلت بستی پہنچی اور وہاں واقع والمیکی مندر کے احاطے میں جھاڑو دی۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا تبصرہ ان کے خلاف نہیں بلکہ کروڑوں خواتین ، دلتوں اور صفائی ستھرائی کارکنوں کے خلاف ہے جو گھروں اور شہروں کو پوری عزت کے ساتھ صاف کرتے ہیں۔  لکھنؤ کی دلت بستی پہنچنے والی پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صفائی کا کام کرنے والے لوگوں کی تذلیل کی ہے۔

 پرینکا نے کہا کہ " یہ کہہ کر میری توہین نہیں کی ہے۔آپ سب کی توہین کی ہے کیونکہ کروڑوں دلت بھائی بہن صفائی کارکن ہیں۔" پرینکا نے اپنے بیان میں کہا کہ اسی وجہ سے اُنہوں نے خود والمیکی مندر کی صفائی کا فیصلہ کیا تاکہ وہ دکھا سکے کہ صفائی میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر سے کہا کہ وہ اپنی ذہنیت کو تبدیل کریں۔

پرینکا گاندھی نے یہاں لکھیم پور کھیری میں تشدد پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم اس معاملے پر خاموش ہیں ، اس لیے دیگر رہنماؤں کو متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ کانگریس 10 اکتوبر کو وارانسی میں ایک ریلی کر نے جا رہی ہے جسے اس نے "کسان نیا ریلی" کا نام دیا ہے۔ اس ریلی کو پارٹی کے 2022 یوپی اسمبلی انتخابات کے آغاز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔


ڈی ٹی نیٹ ورک

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر