Latest News

روزنامہ سہارا" کے آل انڈیا ڈپٹی گروپ ایڈیٹر منتخب ہونے پر عبدالماجد نظامی کو مبارکباد۔

"روزنامہ سہارا" کے آل انڈیا ڈپٹی گروپ ایڈیٹر منتخب ہونے پر عبدالماجد نظامی کو مبارکباد۔
(پریس ریلیز لکشمی پور)
گذشتہ دنوں سہار ا گروپ کی اعلیٰ اتھارٹی نے معروف صحافی عبد الماجد نظامی کو اپنے کثیر الاشاعت اخبار ، راشٹریہ سہارا اردو ، کیلئے آل انڈیا ڈپٹی گروپ ایڈیٹر منتخب کیاہے ، اس خوبصورت انتخاب پر دارالعلوم فیض محمدی کے سربراہ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی ومسرت کے جذبات کے ساتھ اپنی نیک خواہشات وتمناوں کا اظہار کیا ہے ۔
دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ و ندوة اولڈ بوائز نئی دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا سعد رشید ندوی نے موصوف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ: ہم سہارا گروپ کے سربراہ ، شری سبرت رائے کے اس فیصلہ کو شاندار وتاریخی قرار دیتے ہیں،اور اس حسن انتخاب کی بھر پور ستائش کرتے ہیں، یقینا یہ خوش آئین انتخاب ہے، ان شاءاللہ اس نئے انتخاب سے گروپ کے تمام شعبوں میں خاطر خواہ فائدہ پہونچے گا، ویسے موصوف ، ہند نیوز ودیگر اخبارات میں ادارتی ذمہ داریوں کے ساتھ طویل عرصے تک میدان صحافت میں بیش بہا خدمات انجام دے چکے ہیں،نیز اردو ادب و صحافت کی راہ میں محنت و مشقت کے ذریعہ اپنی کاوشوں کے یادگار نقوش ثبت کئے ہیں اور اپنی تخلیقات سے اردو ادب کو فروغ بھی بخشاہے ، اب انہیں کو ملک کے ایک باوقار ادارہ کی طرف سے آل انڈیا سطح کی ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو ہمارے خیال سے سہاراگروپ کے لئے نیک فال ثابت ہوگا ۔ہمیں فخر ہے کہ عبد الماجد نظامی جیسے صاف ستھری شبیہ کے صحافی اور معروف قلم کار کے لئے صحیح مقام کا انتخاب ہوا ہے۔
  دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم وجمعیة علماءمہراج گنج کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے ،اس انتخاب پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبد الماجد نظامی کی تازہ دم قیادت وسرپرستی میں سہارا گروپ کو صحافتی میدان میں مزید ترقی کی نئی راہیں نصیب ہوں گی ، چوں کہ یہ بات مبنی بر حقیقت ہے کہ آپ ایک فعال اورمتحرک وکہنہ مشق صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ساری خوبیوں کے مالک ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ہی پچھلے دنوں، دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آپ کو اردو اکیڈمی دہلی کی گورننگ کونسل میں ممبر بنایا تھا، امید کہ موصوف اپنی تحریروں میں مسلمانوں کے حساس مسائل پر خوب خامہ فرسائی کریں گے۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر