Latest News

کانگریس کی پرتگیہ یاترا کا دیوبند میں شانداراستقبال، یوپی میں کانگریس ہی بی جے پی کا واحد متبادل ہے: سلمان خورشید۔

کانگریس کی پرتگیہ یاترا کا دیوبند میں شانداراستقبال، یوپی میں کانگریس ہی بی جے پی کا واحد متبادل ہے: سلمان خورشید۔
دیوبند: (رضوان سلمانی) کانگریس کمیٹی کی جانب سے نکالی جانے والی پرتگیہ یاترا کے دیوبند پہنچنے پر کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری راحت خلیل کی قیادت میں پارٹی کارکنان و عہدیداران سمیت بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر اجے تیاگی،بہیٹ ودھان سبھا انچارج نے پرتگیہ یاترا کا شاندار استقبال کیا۔ 

پرتگیہ یاترا میں شامل سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید،سابق ایم پی ظفر علی ندوی،قومی سکریٹری اور صوبائی انچارج دھیرج گوجر،ایم ایل اے نریش سینی،ممبر اسمبلی مسعود اختر،ضلع انچارج گورو بھاٹی،ششی والیا،چودھری مہربان عالم،صوبائی سکریٹری ستیم بھریان اورجاویدصابری پر مبنی یاترا کے قافلہ کے دیوبند پہنچنے پر گلپوشی کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کہا کہ یہ پرتگیہ یاترا عوامی رابطہ قائم کرکے ان کی مشکلات اور مسائل سے واقفیت حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے آغاز کے وقت ہماری ہر دل عزیز لیڈر محترمہ پرینکا گاندھی نے سات مرتبہ یہ عہد کیا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کے حل اور عہد کی گئی باتوں کو پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی جانب سے کئے گئے مختلف عوامی مسائل سے متعلق کئے جانے والے عہد سے عوام کو واقف کرانے کے لئے یہ یاترا نکالی جارہی ہے جس کے ذریعہ کانگریس کی پالیسیاں اور پرینکا کی جانب سے کئے جانے والے عہد کو ایک فرد تک پہنچانا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس ہی بی جے پی کا واحد متبادل ہے۔ کانگریس ہی سڑکوں پر نکل کر عام آدمی کی لڑائی لڑرہی ہے، جب کہ بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی لوگوں کی جدوجہد کی اس لڑائی میں کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ کانگریس وعدے نہیں کرتی بلکہ وعدوں کو پورا کرنے کا عہد لیتی ہے، اب بھی ہم عام لوگوں کے سامنے اپنے وعدوں کا عہد لے رہے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان وعدوں کو پورا کریں گے۔ 

اس موقع پر راحت خلیل نے بتایا کہ پرتگیہ یاترا  23/اکتوبر سے یکم نومبر تک اترپردیش کے شہروں،قصبات اور دیہی علاقوں میں پہنچ کر عوامی مسائل سنے گی اور کانگریس پارٹی کے پیغامات عوام تک پہنچائے گی تاکہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کانگریس پارٹی کے حق میں کریں۔ 

پرتگیہ یاترا کا استقبال کرنے والوں میں شہر صدر تنظیم صدیقی،ضلع جنرل سکریٹری وریام خان،ضلع سکریٹری عبد القادر تیاگی،احمد علی ایڈوکیٹ،چودھری شمشاد جنگ،چودھری وسیم،سیٹھ کلدیپ کمار،شہزاد عثمانی،افضال قریشی،لئیق انصاری،ریحان قریشی،انوار صدیقی،حارث سید،چودھری بھوپیندر سنگھ،سچن رانا،چودھری راج سنگھ،محمد مستقیم،راشد خاں،اشرف بھارتی،ندیم احمد،معاذ نبی،نبیل عثمانی،موسیٰ چودھری،گڈو قریشی،محمد اعظم،سچن کمار،سنجے تیاگی،مدن پال،چرن سنگھ سینی،عالم خان،دشینت تیاگی،محمد رفیق،محمد شعیب،محمد عرفان،راج پال تیاگی،اجے رانا،سریندر،وویک رانا،شاہ نواز صدیقی اورشعیب سلمانی کے علاوہ سیکڑوں کانگریس کارکنان نے پرتگیہ یاترا کا استقبال کیا۔بعد ازاں یہ یاترا مظفر نگر کے لئے روانہ ہوگئی۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر