Latest News

مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی تعلیمات کی آج بھی اہم ضرورت ہے -مقررین کا اظہار خیال۔

مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی تعلیمات کی آج بھی اہم ضرورت ہے -مقررین کا اظہار خیال۔

امروہہ: (سالار غازی) ضلع بھرمیں باباۓ قوم مہاتما گاندھی اورسابق وزیر اعظم لال بہادرشاستری کو ان کے یوم پیدائش پر پوری عقیدت و احترام سے یاد کیا گیا ضلع مجسٹریٹ بال کرشن ترپاٹھی نےگاندھی جی کی مورتی پر گل پوشی کی اس سے قبل انہوں نےلال بہادر شاستری کی تصویرکی گل پوشی کی اورانکی تعلیمات کو عام کرنےکی ضرورت پرزور دیا۔
 اس موقعے سبھی افسران و کلکٹریٹ ملازمین موجود تھے بعد اذاں  ڈی ایم  نےجذام آشرم میں جاکر وہاں کے لوگوں کو پھل تقسیم کئے ہاشمی گرلس انٹر کالج ہاشمی گرلس ڈگری کالج و حکیم مہتاب الدین ہاشمی کالج آف لاء کے زیر اہتمام بھی بابا قوم موہن داس کرم چند گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو انکے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

 یہاں چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ امروہہ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے کہا کہ  گاندھی کے  افکار و نظریات پر عمل آوری سے ہی ملک کی سلامتی یکجہتی اور جمہوریت کی مزبتی ممکن ہے  نایاب عباسی ڈگری کالج میں پرنسپل ڈاکٹرلبنیٰ حامد نےتمام اسٹاف کے ساتھ دونوں لیڈران کی تصویروں کی گل پوشی کی اوران کےنظریات پرعمل کرنےکی ضرورت پرزوردیتے ہوئےانہیں ملک کی آزادی کا عظیم ہیرو قرار دیا انہوں نےہرایک  ہندوستانی کو ان کی تعلیمات پرعمل کرنےکی ضرورت ہےانکےبھجن رگھوپتی راگھو راجا رام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-
انگریزی شعبہ کےسربراہ ڈاکٹر تشکیل حیدرنےکہا کہ جدید ہندوستان کی تشکیل کے لیے باپو کےنقش قدم پر چلنا بیحد ضروری ہے۔ اس موقع پرخطاب کرتےہوئےچیف پراکٹرڈاکٹر مہتاب امروہوی نےکہا کہ ملک کے موجودہ ماحول میں باپو کے پیار اورعدم تشدد کے پیغام کو عوامی سطح پر منتقل کرنے کی حقیقی ضرورت ہے  تب ہی امن ہوگا ملک میں انہوں نےیہ بھی کہا کہ باپو نے ہمیشہ کہا ہے کہ جھوٹے اور خود غرض معاشرے میں  سچ اکیلے چل سکتا ہےکیونکہ سچ خود انحصار ہے  اسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔
 اس موقع پر ڈاکٹرمبارک علی ، ڈاکٹر ریشمہ زیدی ڈاکٹر ، عزت علی ، ڈاکٹر سنگیتا گپتا ، ڈاکٹر طارق عظیم ، رومانہ عابدی ، ارچنا پاٹھک ، دردانہ اکرم فاروقی ، ڈاکٹر نکہت نقوی ، ڈاکٹر انجلی پاٹھک ، ڈاکٹر فرح صدیقی،عظمیٰ سیفی ، تنو شرما ، جنید عالم ارمان صدیقی ، جمشید اختر سمیت تمام اسٹاف ممبران موجود تھے۔
سردارحمیدی تعلیمی وسماجی مشن امروہہ کےسردارحمیدی چلڈرن اکاڈمی  میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرمہاتما گاندھی اورلال بہادری شاستری کی تصویروں کی گلپوشی کر کے خراج تحسسن پیش کیا گیا اورانکی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئ پرنسپل ریحانہ افتخار نے کہا کہ گاندھی جی ایک کرم یوگی اور بنیادی طور پر ایک سیاسی انسان تھے، وہ معروف معنوں میں فلسفی یا مفکر نہیں تھے مگر ان کی خوبی یہ تھی کہ وہ ہر آنے والی مشکل کو دور کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیتے تھے۔ گاندھی جی کی شخصیت کھلی کتاب کی طرح ہے، لیکن دیگر مصلحین کی طرح انھوں نے اپنے فلسفہ و نظریات کو یکجا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ بعد والی نسلوں کی ذمے داری ہے کہ وہ ان کی زندگی کو پڑھیں اور سمجھیں۔محترمہ شہناز خان نےکہا مہاتما  گاندھی کو نہ صرف ہندوستان کے بلکہ پوری دنیا کا ہیروقرار دیا گیا۔ 

ڈاکٹرافتخار انیس نے کہا کہ گاندھی جی کےپیغامات وتعلیمات میں وحدت واتحاد، اپنےکام اورنصب العین کےتئیں وفاداری، عدم تشدد، بین مذاہب مکالمہ کی ضرورت، رواداری، ایک دوسرے کوسمجھنا،اپنی غلطیوں کو تسلیم کرناجیسی چیزیں اہم ہیں۔ انھوں نےیہ بھی کہاکہ ماحولیات کےتئیں حساسیت، قدرتی وسائل کا جائز استعمال بھی گاندھی کےاہم نظریات ہیں اس موقعےپرافراح ،فرح خانم ،فریدہ بیگم، ماریہ،چمن آرا ،مسکان ،فرحین،شہنازخان کےساتھ اسکولی بچےاورانکےوالدین موجود رہے۔اس کےعلاوہ ضلع بھر کے سرکاری دفاتر اورتعلیمی اداروں میں مہاتما گاندھی اورلال بہادرشاستری کا یوم پیدائش پوری عقیدت و احترام سےمنایا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر