Latest News

تری پورہ کے حالات کو لیکر صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم، آل انڈیامتحدہ محاذ نے کیا مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ

تری پورہ کے حالات کو لیکر صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم، آل انڈیامتحدہ محاذ نے کیا مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ
مظفرنگر: آل انڈیامتحدہ محاذکے ارکان نے قومی صدرشاہنواز آفتاب کی قیادت میں تریپورہ تشددکے خلاف کچہری احاطہ میں پہنچ کراحتجاج کے بعدمجسٹریٹ ضلع مظفر نگرکے توسط سے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ارسال کیا۔
میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ملک کی ریاست تریپورہ میں پچھلے کئی دنوں سے سماج دشمن عناصر کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں،دکانوں اور مساجد میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات ہو رہے ہیں جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے اور ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ کُمبھ کرن کی نیند سو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہیں اور ہزاروں مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔میمورنڈم مں کہاکہ گیا ہے کہ تری پورہ میں مسلمانوں کو کھلے عام نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہاں کی حکومت مسلمانوںکی جان و املاک کی حفاظت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، دراصل ملک میں سماج دشمن عناصر کو جب اور جہاں بھی موقع ملتا ہے وہ مسلمانوں پر ظلم ڈھاتے ہیں۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ہندو اکثریت کے سامنے اقلیتی طبقے کو دشمن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ دینے والی مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔لہٰذا آل انڈیامتحدہ محاذصدرجمہوریہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی حکومت کو تریپورہ کے حالات پر فوری طور پر قابو پانے کی ہدایت دی جائے اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اقلیتی برادری کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔
میمورنڈم دینے والوں میں شاہنواز آفتاب، محبوب عالم ایڈووکیٹ،فیضیاب ایڈووکیٹ،حاجی منور حسن ایڈووکیٹ،حافظ غفران،مولانا گلزار،امیرفیصل،مظفر خان،رونق انصاری،سید علی مہندی،اکبرشاہ عالم،خرم عثمانی،محمد اسد وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر